عدم دستیابی اور غیر معیاری کھادوں کی وجہ سے کاشتکار مشکلات کا شکار ہیں،زمیندار ایسوسی ایشن پنجگور

پنجگور:زمیندار ایسوسی ایشن پنجگور نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پنجگور میں کھاد کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ نایابی اور غیر معیاری کھادوں کی وجہ سے کاشتکار مشکلات کا شکار ہیں پنجگور میں جو کھاد دستیاب ہے وہ غیر معیاری ہے جس کے استعمال سے زمینداروں کو فائدہ ہونے کی بجائے مالی خسارے کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ کھاد اس قدر غیر معیاری ہیں جو مہینہ بھر پانی دینے کے باوجود اپنی اصل حالت پر برقرار رہتے ہیں جیسا کہ یہ کھاد نہیں بلکہ پھتر ہیں انہوں نے کہا کہ پنجگور کے کاشتکار ویسے ہی خشک سالی کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہیں مذید کھادوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ اور مقامی سطح پرقانونی کھاد ڈیلر کی عدم موجودگی سے انکی مشکلات میں بے حد اضافہ ہوا ہے انہوں نے صوبائی وزیر زراعت میر اسداللہ بلوچ سکریٹری زراعت ڈی جی زراعت اور ڈپٹی کمشنر پنجگور سے مطالبہ کیا کہ وہ پنجگور کے زمینداروں کی مشکلات کے پیش نظر مقامی سطح پر کھاد پرمٹ کے اجراء کے لیے احکامات جاری کرکے زمینداروں کو رعایتی بنیادوں پر کھاد کی سہولت فراہم کرنے کے لیے اقدامات کریں تاکہ زمینداروں کی مشکلات میں کمی آسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں