کوئٹہ،نئے سال کی خوشی میں ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد

کوئٹہ؛نئے سال کے موقع پر چند لمحوں کی خوشی کیلئے ہوائی فائرنگ کرنے سے گریز کیا جائے۔ ہوائی فائرنگ، اور دیگر ایسے جرائم جن سے انسانی جان کو خطرہ لاحق ہوتا ہے ایسے جرائم کے خاتمے کیلئے عوام الناس کا پولیس کا ساتھ دینا بے حد ضروری ہے۔ یہ بات اتحاد تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ)ہزارہ ٹاون کے پریس سیکرٹری اور سماجی کارکن کاشف حیدری نے عوام سے نئے سال کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے گریز کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ عوام الناس ہوائی فائرنگ سے گریز کرے کیونکہ ہوائی فائرنگ ایک ایسا فعل ہے۔ جس سے اکثر اوقات ہوائی فائرنگ کی اندھی گولی کسی کو زخمی یا ہلاک بھی کر دیتی ہیں۔ بلوچستان سمیت پاکستان بھر میں خوشی کے مواقع پر ہوائی فائرنگ کرنا ایک قدیم قابل فخر روایت سمجھی جاتی ہے لیکن ایک گولی کسی گھر کے صف ماتم بچھا سکتی ہے۔ کاشف حیدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک وقت تھا جب خوشی کے موقع پر لوگ ایک دوسرے کو محبت بھرے پیغامات بھیجتے، بغل گیر ہوتے، مٹھایاں بانٹی جاتیں۔ مگر آج خوشی کا اظہار وحشت ناک عوامل کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ جن میں ہوائی فائرنگ جیسا ناجائز عمل سر فہرست ہے۔ آج خوشی کا اظہار یہ ہے کہ پورے علاقہ میں خوف و ہراس پھیلا کر دور دور تک گولیوں کی آواز سنائی جائے، ہوائی فائرنگ کو عموما ایک ایسا عمل سمجھا جاتا ہے جس میں بظاہر کسی کو کوئی نقصان نہیں ہوتا یعنی کہ آسمان کے رخ پر فائرنگ کرنا۔ مگر اس عمل کا مظاہرہ کرنے کم فہم افراد یہ سمجھنے سے قاصر ہیں اور یہ بھی بھلا دیا جاتا کہ آسمان کی طرف جانے والی گولی نے نیچے زمین پر واپس بھی آنا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہوائی فائرنگ جیسے برے فیل کیخلاف عوام میں شعور اجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہیں۔ تا کہ نئے سال کی خوشی کے موقع پر کسی بھی گھر میں ہوائی فائرنگ سے ماتم نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے جرائم کے خلاف پولیس کا ساتھ دینا چاہیے اگر عوام پولیس کا ساتھ دیں نگے تو ہوائی فائرنگ جیسے برے فعل کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں