بلوچستان میں بہت جلد تبدیلی آنیوالی ہے، سردار یار محمد رند

سبی: رند قبائل کے سربراہ چیف آف رند بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رندنے کہ بلوچستان میں بہت جلد تبدیلی آنے والی ہے موجودہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ساتھ وہی لوگ ہیں جو سابقہ حکومتوں کی تباہی میں شامل تھے بلوچ سردار تعلیم دشمن نہیں بلکہ تعلیم دوست ہیں جس کا واضح ثبوت صوران میں بلوچستان کی بہترین درس گاہ موجود ہے بلوچستان کے 31ڈسڑکٹ میں بوائز اور 7ڈویژن میں گرلز کیڈٹ کالج بنانے کے لئے بھرپور آواز بلند کروں گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے رند ہاؤس سبی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ سید فرید شاہ دوپاسی، وڈیرہ علی احمد، ڈی ایچ او کچھی ڈاکٹر لیاقت علی، وڈیرہ عطائی خان رند، حاجی داؤد رند، حاجی عبدالستار رند، وڈیرہ فدا علی رند، میر حبیب الرحمن رند، حاجی نصیب اللہ رند ملک فقیر محمد رند، ملک عارف علی، میر سعد اللہ رند، میر شاہ جہان رند، ناشاد بلوچ،میر شاہ زمان رند، سبی پریس کلب کے وائس چیئرمین ڈاکٹر قاسم شاہ بخاری، سبی پریس کلب کے صدر حاجی سعید الدین طارق، سینئر نائب صدر میر سلیم گشکوری، سینئر جوائنٹ سیکرٹری سید طاہرعلی، سید جاوید شاہ کے علاوہ کچھی سبی کے رند قبائل عمائدین بھی موجود تھے۔ رند قبائل کے سربراہ چیف آف رند بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر صوبائی اسمبلی سردار یار محمد رندنے کہا کہ پارٹی کے موجودہ چیئرمین بلوچستان کو اہمیت نہیں دیتے بلوچستان میں پارٹی کے فیصلے کے مطابق چار زون بنائے گئے اب تمام زون کو ختم کرکے ایک زون بنایا گیا اور موجودہ صدر دو مرتبہ پہلے بھی صدر رہے اب قاسم سوری کو صدر بنایا گیا ہے اس نے پہلے بھی اپنی کارکردگی دیکھائی اور اب بھی وہ ہی دیکھ سکتے ہیں وہ قت ہی بتائے گا رند قبائل کے سربراہ چیف آف رند بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رندنے کہا کہ سبی میں میر چاکر اعظم قلعہ کو سازش کے تحت تباہ کرنے کا تسلسل جاری ہے اس کی بنیادوں سے مٹی ہٹائی جارہی ہے دنیامیں اپنی تاریخ ثقافت اور عجائبات کو بچایا جاتا ہے مگر سبی میں تاریخی قلعہ کو ختم کرنے کی سازش کا سلسلہ جاری ہے انہوں نے کہا کہ میر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثما ن بزدار کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے اوکاڑہ میں میر چاکر اعظم رند کے قلعہ کو مکمل فعال کیا وہاں پر سٹرکٹیں اسکول ہسپتال بنائے گئے ہیں میر چاکر اعظم رند کے قلعہ کی وجہ سے وہاں پر لوگ فیض یاب ہورہے ہیں پی ڈی کامران لاشاری اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر مزید ترقیاتی کام کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ یہاں پر جو بھی بلوچ آتا ہے وہ بلوچ تاریخ اور بلوچوں سے واقف نہیں ہوتا وہ وقت جروری آئے گا جب سبی میں میر چاکر اعظم رند کا قلعہ مکمل بحال ہوگا ایک سول پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی کارکردگی مایوس کن ہے انہوں نے تمام ترقیاتی منصوبوں کو بلاک کررکھا ہے کوئی کام ایسانہیں جو چل رہا ہوں سب سے بڑی بدقسمتی جو مجھے آج پتہ چلا ہے کہ بلوچستان میں جو منصوبے بلاک ہوئے ہیں ان کے تمام فنڈز چند پروجیکٹ پر لگائے جائیں ساری رقم اس ڈیل میں لگائی جائے گی جو ڈیل ان سے ہوئی تھی ساری رقم اس ڈیل کی ادائیگی میں دی جائے گی موجودہ وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے آج بھی ان کے ساتھ وہی لوگ ہیں جو سابقہ حکومتوں کو تباہ کرنے والوں میں شامل تھے ہمیں وزیر اعلیٰ کو گرانے کی ضرورت نہیں وہ اپنے بوجھ تلے خود گرنے والے ہیں بہت جلد بلوچستان میں تبدیلی آنے والی ہے چیف آف رند سردار یار محمد رند نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں سبی نصیر آباد کچھی میں اپنے دوستوں سے مشاروت کرکے پینل تشکیل دیں گے اور متحد ہوکر بھرپور انداز سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے کر کامیاب ہونگے اننموں نے کہا کہ بلوچستان کا بجٹ جس دن پیش ہوا دوسرے ہی دن میں نے تعلیم کی وزارت سے مستعفی ہوا جس کی وجہ میرے تعلیم دوست اقدامات اور کیڈٹ کالج پروجیکٹ تھے جن کو وزیر اعلیٰ نے مستردکیا تمام پروجیکٹ کی بحالی کے معاہدے کے تحت میں نے وزارت قبول کی کیونکہ میں نے بلوچستان کے 31ڈسٹرکٹ میں بوائز کیڈٹ کالجز اور 7ڈویژن گرلز کیڈٹ کالج بنانے تھے اب میں دوبارہ وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملوں گا اگر میر ے یہ پروجیکٹ دوبارہ بحال نہیں ہوئے تو سخت احتجاج کروں گا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے پیسہ ضائع کرنے کے ساتھ ساتھ بلوچستان کو اندھیرے میں رکھاجارہا ہے ساری زندگی ہم پر الزام لگائے گئے کہ سردار اپنے علاقہ میں تعلیم نہیں چاہتے میں نے صوراں میں بہترین تعلیم درس گاہ بناکر یہ ثابت کردیا کہ ہم تعلیم دوست علم چاہتے ہیں اپنے مستقبل اور آنے والی نسلوں کو تعلیم یافتہ دیکھنا چاہتا ہوں اور اگر بلوچستان کے 31ڈسٹرکٹ میں بوائز کیڈٹ کالجز اور 7ڈویژن میں گرلز کیڈٹ کالجز نہیں بنائے گئے تو ہر فورم پر آواز بلند کروں گا بلوچستان کو تعلیم یافتہ کرنے کا خواب پورا کرنے کے لئے بھرپور جدوجہد یقینی بناؤں گاقبل ازین چیف آف رند سردار یار محمد رند سبی کے ایک دورہ پر رند ہاؤس سبی پہنچے تو رند قبائل نے شایان شان استقبال کیا بلوچی رسم ورواج کے مطابق حال احوال بھی کیا گیا سبی کی عوام کو درپیش مسئلہ مسائل نکاسی آب سٹرکوں کی تباہ حالی سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو کی گی بعدازان رند قبائل کے سربراہ چیف آف رند سردار یار محمد رند سابق چیئرمین سبی حاجی صاحب جان مری معروف قانون میر سانول خان مری، چوہدری محمد آصف، میر پنل خان رند کی وفات پر ان کے گھر گئے اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا جبکہ چیف آف خجک سردار محمد خان خجک، سعید احمد خجک ودیگر سے گاؤں خجک جاکر ان سے بھی اظہار تعزیت کی اور مرحومیں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے مرحومیں کے درجات کی بلند ی لواحقین کو صبر جمیل کے لئے خصوصی دعا بھی مانگی اس موقع پر پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں