یونیورسٹی آف تربت میں داخلے کیلئے انٹر ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان

تربت:یونیورسٹی آف تربت نے بی ایس،بی ایڈ(آنرز)اورایم اے،ایم ایس سی پروگراموں میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا یونیورسٹی آف تربت نے تعلیمی سال 2022 میں بی ایس، بی ایڈ(آنرز)اورایم اے،ایم ایس سی پروگراموں میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ اور انٹرویو کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ رجسٹرار آفس یونیورسٹی آف تربت کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق شعبہ ایجوکیشن میں چارسالہ بی ایڈ(آنرز)اوردوسالہ ایم اے ایجوکیشن میں داخلہ لینے کے لئے انٹری ٹیسٹ اورانٹرویو 8 جنوری 2022کو،جبکہ دیگرشعبہ جات کے ٹیسٹ اورانٹرویو9 جنوری 2022کوصبح دس بجے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ میں منعقدہوں گے۔ یوٹیفیکیشن کے مطابق پنجگورکیمپس کے ٹیسٹ اورانٹرویو9 جنوری 2022 کوپنجگورکیمپس میں منعقدکئے جائیں گے۔ تمام امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے اصل تعلیمی دستاویزات اور اصل کمپیٹرائزڈشناختی کارڈیا(ب)فارم کے ساتھ مقررہ تاریخ کو صبح ساڑھے نو بجے اپنے متعلقہ شعبہ جات میں رپورٹ کریں۔انٹری ٹیسٹ کے دوران کوڈ-19 کیاصولوں کی پاسداری بشمول ماسک پہنالازمی ہوگا۔ایم فل اورایم ایس میں داخلہ کے لئے انٹری ٹیسٹ کی تاریخ کابعدمیں اعلان کیاجائے گا۔۔ ایل ایل بی (05) سالہ پروگرام میں داخلہ ایچ ای سی کے ذریعہ منعقدہ لا ایڈمیشن ٹیسٹ (ایل اے ٹی)پاس کرنے سے مشروط ہوگا۔ مزید معلومات کے لیے دفتری اوقات کے دوران فون نمبر 0852400529 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں