دکی، انتظامیہ کی کارروائی، مطلوب دو افراد گرفتار

دکی: دکی میں پولیس کی بڑی کارروائی، ڈکیتی کے کیس میں مطلوب دو اہم ملزمان فائرنگ کے تبادلے کے بعد گرفتار کر لئے گئے گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کرلی گئی ہے۔ایس پی خواجہ قیصر، ڈی ایس پی فضل الرحمان کاکڑ،ایس ایچ او محمد انور جلالزئی اور انچارج سپیشل برانچ محمداسلم ناصر کی سربراہی میں پولیس اور اے ٹی ایف نے کلی کاروٹی میں محمد افضل ترین پر چھاپہ مارا چھاپے کے دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی اور بھاگنے کی کوشش۔ایس ایچ او محمد انور جلالزئی کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے بعد ڈکیتی کے کیس میں مطلوب دو ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔ایک ملزم عبداللہ عرف عبدالو کو موقع پر جبکہ دوسرے کو قریبی گھر میں گھسنے کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔گرفتار ہونے والے ملزمان میں محمد افضل عرف مری ترین ولد نیک محمد اور عبداللہ عرف عبدالو ولد علی محمد ترین شامل ہیں۔ملزمان کی قبضے سے ایک کلاشنکوف ایک پستول رائفل اور کارتوس برآمد کرلی گئی۔جبکہ ڈکیتی کی واردات میں استعمال ہونے والی فلیڈر گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی۔ایس ایچ او محمد انور جلالزئی کے مطابق ملزمان نے ایف سی کانٹا کے قریب گزشتہ شب ٹرک ڈرائیور حکیم سے ایک لاکھ تیرانوے ہزار روپے لوٹے تھے۔گرفتار ملزمان کے خلاف فورتھ شیڈول دہشتگردی کار سرکار میں مداخلت اسلحہ برآمدگی پولیس پر فائرنگ کرنے اور ڈکیتی کرنے کے دفعات کے تحت پانچ الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے۔گرفتار ہونے والے ملزمان کا کریمنل ریکارڈ ہے جوکہ متعدد بار پہلے بھی چوری اور ڈکیتی کے کیسوں میں پکڑے گئے ہیں۔جبکہ ایک گرفتار ملزم محمد افضل ترین کا نام فورتھ شیڈول میں بھی شامل ہے جوکہ عرصہ دراز سے روپوش تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں