کوئٹہ، سائنس کالج کے گیٹ پر دھماکہ،تین افراد جاں بحق،متعدد زخمی

کوئٹہ:بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق جبکہ 15زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی رات کوئٹہ کے علاقے جناح روڈ پر سائنس کالج کے قریب دھماکے کے نتیجے میں محمد اکرم ولد خان محمد،شرف الدین ولد نیاز محمد،یونس آغا ولد آغا جان سمیت4افراد شہید جبکہ 15افراد محمد ادریس ولد زربت خان، مصور ولد ولی جان،نور محمد ولد فدا خان،،ثنا اللہ ولد محمد اکرم،حبیب اللہ ولد محمد،محمد رمضان ولد محمد صادق،ظہور احمد ولد دوست محمد،محمد فاروق ولد عبدالمنان،بلال محمدولد زعفران،نقیب اللہ ولد محمد عالم،نجیب اللہ ولد کریم خان،عزیز اللہ ولدرحیم اللہ،نادر ولد حیدر،جمیل احمد ولد سرور،عبدالہادی ولد گل محمدزخمی ہوگئے دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، سیکورٹی فورسز اورریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں نعشوں اورزخمیوں کوسول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔دھماکے کے بعدسول ہسپتال کوئٹہ میں ایمرجنسی نافذ کرکے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو ڈیوٹیوں پر طلب کرلیا گیاجہا ں ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف نے ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر جاوید اختر کی نگرانی میں زخمیوں کوابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل کے عملے اور سیکورٹی فورسزنے پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہیں۔دھماکے کے نتیجے میں اردگرد واقع دکانوں اور گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اورلوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ دھماکے سے کچھ دیر قبل سائنس کالج کے ہال میں ایک مذہبی سیاسی جماعت کا اجتماع ختم ہواتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں