گوادر میں سونامی کا خدشہ، ارلی وارننگ سسٹم کو اپ گریڈ

گوادر: محکمہ موسمیات گوادر کے زیر اہتمام سونامی سے متعلق ایک روزہ ورکشاپ موسمیات آفس گوادر میں منعقد ہوئی جس میں سرکاری افسران سمیت دیگر مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ورکشاپ میں شرکاء کوسونامی سے بچاؤ کیلئے آگاہی فراہم کی گی ورکشاپ میں پاک نیوی محکمہ تعلیم صحت سمیت دیگر محکموں کے افسران اور نمائیندوں نے شرکت کی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ موسمیات پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل محمد ریاض احمد نے گوادر میں سونامی کا خدشہ ظاہر کیا ہے اور محکمہ موسمیات کی جانب سے گوادر میں ’ارلی وارننگ سسٹم‘ کے موضوع پر ورکشاپ کے شرکاء کو موسمیاتی تغیراتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان پر پڑنے والے اثرات کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کرتے ہوئے بتایا گیا کہ سونامی کسی بھی وقت کراچی اور بلوچستان کے ساحلی مقامات کو متاثر کرسکتا ہے، یہ دس سال اور 24 گھنٹوں کے درمیان کبھی بھی آکر تباہی مچائے گا، اس حوالے سے ساحلی مقامات پر رہنے والوں کو آگاہی دینا انتہائی ضروری اور موسمیاتی تغیر سے آگاہی انتہائی ناگزیر ہے انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے گوادر میں نصب کیے جانے والے ارلی وارننگ سسٹم کو اپ گریڈ کردیا گیاہے تاکہ پہلے سے آگاہی اور سیلف رسپانس کے خطرات کو کم کیا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں