بلوچستان کے طلبا کیلئے اسکالر شپس کی تعداد بڑھانے سے متعلق وفاقی حکومت سے بات کرینگے، نصیب اللہ مری

کوئٹہ:ویمن میڈیا سینٹر کے زیر ِاہتمام منعقدہ ورکشاپ کے آخری روز صوبائی وزیرِتعلیم بلوچستان میر نصیب اللہ خان نے پروگرام میں بطورمہمانِ خصوصی شرکت کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ میڈیا نے بہت ترقی کی ہے ڈیجیٹل میڈیا کے دور میں صحافی کا کردار اہم ہوجاتا ہے بلوچستان کے صحافیوں کی قربانیاں قابل قدر ہیں۔ورکشاپ میں شریک بلوچستان سے تعلق رکھنے والی صحافیوں اور طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے وزیرِتعلیم نے کہا کہ صوبے کی باہمت خواتین صحافت سمیت دیگر شعبوں میں آگے بڑھ رہی ہیں۔تعلیم کے حوالے سے ایک سوال پر صوبائی وزیرکا کہنا تھا کہ سلیبس کو اپ ڈیٹ کرنے اور اساتذہ کی اہلیت کو بڑھانے پر کام کررہے ہیں۔ دور دراز علاقوں میں شعبہ تعلیم کو فروغ دیں گے۔آزادی اظہارِ رائے کے موضوع سے پانچ روز تک جاری رہنے والی اس تربیتی ورکشاپ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی نے شرکاء کو سرٹیفکیٹ تقسیم کئے اور ویمن میڈیا سینٹر کی کاوشوں کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں