ایس ایس ایف نئی نسل اور طلباء کے لئے ایک نویداور کامیابی کی منزل ہے، سیو اسٹوڈنٹس فیوچر

خضدار: سیو اسٹوڈنٹس فیوچر کی نئی کابینہ کی حلف برداری تقریب خضدار پریس کلب میں منعقد ہوئی۔تقریب میں طلباء کے علاوہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مکاتبِ فکر کو دعوت دی گئی تھی۔ تقریب کے آغاز میں ایس ایس ایف کے سابق چیئرمین و بانی اور الیکشن کمیٹی کے چیئرمین فضل یعقوب بلوچ نے نئی کابینہ سے حلف لیا۔ تقریب سے سیو اسٹوڈنٹس فیوچر کے نومنتخب چیئرمین محمد نعیم بلوچ سابق چیئرمین فضل یعقوب بلوچ ڈاکٹر عبدالواحد بلوچ شیراحمد قمبرانی رئیس نوید بلوچ بلوچ لیاقت بلوچ عتیق بلوچ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایس ایس ایف نئی نسل اور طلباء کے لئے ایک نویداور کامیابی کی منزل ہے اس تنظیم نے تعلیم کے میدان میں طلباء کی بہتر رہنمائی اور ان کو مثبت راہ دکھانے میں جو کردار نبہائی ہے اس کی نظیر کہیں نہیں ملتی ہے۔ مقررین کا کہنا تھاکہ ایس ایس ایف اپنی تین سالہ کارکردگی کے بعد کامیابی اور خوش اسلوبی کے ساتھ آج تیسری کابینہ کی حلف برداری تقریب منعقد کررہی ہے یہ ایک خو ش آئندہ امر ہے کہ ایس ایس ایف گزشتہ تین سالہ کارکردگی کے دوران سینکڑوں طلباء و طالبات کی راہنمائی کی انہیں تعلیمی کے حوالے سے مثبت سوچ اور شعورو آگاہی دی۔اس تعلیمی تنظیم کی بدولت طلبہ و طالبات نے ملک بھر کی متعددجامعات کے مختلف شعبوں میں داخلہ لینے میں کامیاب ہوئے اور اپنی تعلیمی سرگرمیاں آج کامیابی کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ایس ایس ایف ایک ایسی طلبہ تنظیم ہے جس کے قیام میں آنے کے بعد طلبہ طبقے میں کافی تبدیلی نظر تی ہے جو مختلف شعبوں میں داخلوں، کتاب کلچر پروموشن، تنقیدی و تعمیری بحث و مباحثہ، علمی مقاصد اور نشستوں کے ذریعے مطالعاتی سرکلز کے دائرہ کار میں آئے اور اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مذید کہاکہ یہ شعوری تسلسل اور طلباء کو تعلیمی میدان میں متحرک کرنا ایک اہم اور کامیاب اقدام ہے جس پر ہم سب سیو اسٹوڈنٹس فیوچرکی سابق کابینہ اور اس کے گزشتہ و موجودہ تمام عہدیداروں کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔سیو اسٹوڈنٹس فیوچر کے سابق چیئرمین فضل یعقوب بلوچ کا کہنا تھاکہ ہم نے گزشتہ تین سالوں کے دوران توقعات سے بڑھ کر اس تنظیم سے کامیابیاں سمیٹے طلباء و طالبات کی رہنمائی کرکے ان کے لئے جامعات اور مختلف شعبوں میں داخلے کے مواقع پیدا کرنے میں کامیاب ہوئے انہوں نے کہاکہ موجودہ کابینہ کے انتخاب سے قبل ہم نے کئی میٹنگز کیئے اور ایس ایس ایف میں تبدیلیاں لانے پر غور وخوض ہوا تاہم متفقہ طور پر فیصلہ ہوا کہ ایس ایس ایف تنظیم جس طرح گزشتہ سالوں میں تعلیمی میدان میں نئی نسل کے لئے جو اقدامات اٹھائی یا امیدوں کی کرن ثابت ہوئی اور اپنے پروگرام و مقاصد میں کامیاب رہی جس سے طلباء و طالبات کو بے حد فائدہ پہنچا اس لیئے اسی تسلسل اور انہی مقاصد کو برقرار رکھا جائے تنظیم کو خالصتاً تعلیمی شعبے کی ترقی اور تعلیمی میدان میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے پلیٹ فارم کے طور پر مذید بہتر انداز میں متعارف کرایا جائے تنظیم کا جولوگو ہے اس کو اسی طرح برقرا ر رکھا جائے۔ایس ایس ایف کی نومنتخب کابینہ چیئرمین نعیم بلوچ وائس چیئرمین ڈاکٹر عبدالرزاق جنرل سیکریٹری شمس بلوچ ڈپٹی جنرل سیکریٹری علی اکبر بلوچ انفارمیشن سیکریٹری شفیع بلوچ ایجوکیشنل سیکریٹری سلیم بلوچ ایونٹ سیکریٹری عرفان بلوچ اور سینٹرل کمیٹی کے ممبر ز عصمت بلوچ محسن بلوچ گل بلوچ شبیر بلوچ ڈاکٹر نجیب بلوچ نے حلف اٹھالیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں