کوشش ہے کہ وکلاء برادری کو درپیش مسائل و مشکلات کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے، بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن

کوئٹہ:بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عبدالمجید کاکڑ نے کہاہے کہ ڈسٹرکٹ بارز کے مسائل کے حل کیلئے جدوجہد جاری رہے گی،ہماری کوشش ہے کہ وکلا برادری کو درپیش مسائل ومشکلات کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیاجائے،ہائی کورٹ بار صوبے کے وکلا کی بہتر نمائندگی کرتے ہوئے ان کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کریگی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ بار چمن اور ڈسٹرکٹ بار مستونگ کے دورے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سینئر نائب صدر واجہ ظہور بلوچ، نائب صدر راشد الرحمن،جنرل سیکرٹری منظوراحمد بنگلزئی ودیگر بھی تھے دورہ چمن کے موقع پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چمن کے صدر ایوب اچکزئی ایڈوکیٹ اور کابینہ جبکہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مستونگ کے صدر حمید بنگلزئی ایڈوکیٹ و کابینہ نے ہائی کورٹ بار کے عہدیداروں کا پرتپاک استقبال کیا۔بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران انتخابات کے بعد پہلی بار اضلاع کے دورے پر ہے۔جہاں ہائی کورٹ بار کی کابینہ کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت چمن اور مستونگ بارز لائبریری کیلئے قانون کی کتابیں دی گئی۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عبدالمجید کاکڑ نے کہاکہ بلوچستان ہائی کورٹ بار کے نومنتخب عہدیداران ڈسٹرکٹ بارز کے وکلا کے مسائل کے حل کیلئے کوششیں کررہی ہے وکلا برادری کو درپیش مسائل ومشکلات کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیاجائے گا،ہائی کورٹ بار صوبے کے وکلا کی بہتر نمائندگی کرتے ہوئے ان کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کریگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں