عمران نیازی نے معاشی جنگ میں آئی ایم ایف کے آگے ہتھیار ڈال دیئے

کوئٹہ :جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی نے معاشی جنگ میں آئی ایم ایف کے آگے ہتھیار ڈال دیئے، سٹیٹ بینک کی چابیاں آئی ایم ایف کو دینے اور منی بجٹ کے تباہ کن اثرات آئندہ چند ماہ میں نکلیں گے، موجودہ نا اہل حکمرانوں نے ملکی تاریخ میں پہلی بار اتنی مہنگائی کر کے کہ اب عوام کیلئے سبق ہے کہ وہ مزید نئے تجربے نہیں کرینگے، منی بجٹ لانے والے عوام کبھی معاف نہیں کرینگے اور آئندہ انتخابات میں ان حکمرانوں کا نام ونشان نہیں رہے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علما اسلام کے راکین صوبائی اور قومی اسمبلی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نا اہل حکمرانوں نے آئی ایم ایف کو خوش کرنے کیلئے ایک بار پھر منی بجٹ لاکر عوام کو مہنگائی کی طرف دھکیل دیا آج عوام دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں مگر حکمرانوں نے آئی ایم ایف کو خوش کرنے کیلئے عوام کو خود کشی پر مجبور کر دیا انہوں نے کہا کہ منی بجٹ اور سٹیٹ بینک کی نام نہاد خود مختیاری نیازی حکومت کو غرق کرے گا حکومت نے ملک کی معاشی خود مختیاری اور معاشی آزادی آئی ایم ایف کے حوالے ک ردیئے انہوں نے کہا کہ عوام ان حالات کا مقابلہ کرینگے کیونکہ حکمرانوں نے ہمیشہ عوام کی خون چوسنے کی کوشش کی ہے جمعیت علما اسلام اور پی ڈی ایم منی بجٹ کے خلاف ہر قسم کا احتجاج کریگی اور ان حکمرانوں کا مقابلہ کرنے کیلئے عوام کے پاس جائینگے منی بجٹ سے معاشی گاڑی کا انجن سیز کر دیا گیا ہے بے روزگاری اور مہنگائی کے ذمہ دار عمرا ن نیازی ہونگے یہ کرپٹ کمپنی تو پہلے نہیں چل رہی تھی اب دیوالہ پن کے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں