ملک کو آئی ایم ایف اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، جان محمد بلیدی

کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی نے منی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک کو آئی ایم ایف اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا،حالیہ منی بجٹ میں 343 ارب کے ٹیکس چھوٹ کو واپس لے کر عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈال دیاگیاہے، نیازی سرکار آئی ایم ایف اور مالیاتی اداروں کے ڈکٹیشن پر 343 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ کو واپس لے رہی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا جان محمد بلیدی نے کہاکہ نیازی حکومت ملک میں معاشی استحکام لانے میں بری طرح ناکام، ملک کو آئی ایم ایف اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا،حالیہ منی بجٹ میں 343 ارب کے ٹیکس چھوٹ کو واپس لے کر عوام پر ٹیکسوں کے بوجھ میں اضافہ، جس سے مہنگائی اور بیروزگاری میں بے تہاشاہ اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی منی بجٹ کو مسترد کرتی ہے نیازی سرکار آئی ایم ایف اور مالیاتی اداروں کے ڈکٹیشن پر 343 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ کو واپس لے کر مہنگائی میں اضافے کا سامان کررہی ہے ممبران پارلیمنٹ منی بجٹ کو مسترد کریں اور عوام کے ساتھ کھڑے ہوجائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں