حکومت دہشت گردی کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات اٹھائے،میر شفیق مینگل

کوئٹہ:جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمن مینگل نے کہا کہ گزشتہ روز کوئٹہ سائنس کالج کے سامنے ہونے والے دھماکے اور نتیجے میں ہونے والے جانی نقصانات پر ہمیں انتہائی افسوس ہے بلوچستان کے حالات کو ایک بار پھر سوچے سمجھے منصوبے کے تحت خراب کرنی کی کوشش کی جارہی ہے‘انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ایک سوچے سمجھے سازش کے تحت ایسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس سے عوام میں خوف وہراس پھیلایا جائے حکومت بلوچستان دہشت گردی کے روک تھام کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائے اور دہشت گردی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائے ہماری جماعت جھاوان عوامی پینل ہر اس دہشتگردانہ واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے، کہ جس میں معصوم پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنایا جائے حالیہ واقع میں شہید اور زخمی ہونے افراد کے لواحقین کے ساتھ، دکھ کی اس گھڑی میں برابر کے شریک ہیں ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس واقع میں شہید ہونے ہمارے مسلمان بھائیوں کے درجات بلند کرے، زخمی ہونے والوں کو جلد از جلد صحت یاب کرے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطاء کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں