ان کیمراہ اجلاس پر خاموشی سے سوالات جنم لے رہے ہیں، ڈاکٹر مالک بلوچ

مستونگ(نامہ نگار) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے نیشنل پارٹی مستونگ کے نومبتخب ضلعی صدر حاجی نذیر سرپرہ جنرل سیکرٹری سجاد دہوار لیبر سیکرٹری حاجی نذیر بگٹی نے مرکزی سیکرٹریٹ میں گزشتہ روز ملاقات کی اس موقع پر مرکزی نائب صدر میر کبیر جان محمد شہی صوبائی صدر میر رحمت صالح بلوچ صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی صمد بلوچ صوبائی سوشل میڈیا سیکرٹری سعد دہوارصوبائی انفارمیشن سیکرٹری علی احمد لانگو نیاز بلوچ ودیگر موجود تھے۔پارٹی قائد ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ضلع مستونگ کے صدر و دیگر کابینہ کے ارکان کو منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی۔اس موقع پر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی ریکودیک منصوبے پر ان کیمرہ بریفنگ کو مسترد کرتی ہے۔۔یہ بلوچستان کے وسائل کو لوٹنے کی سازشوں کا حصہ ہے۔۔ مخالفین نیشنل پارٹی کی عوامی مقبولیت سے گھبرا کر منفی پروپگنڈہ شروع کرچکے ہیں۔۔۔ انہوں نے کہا کہ ان کیمرہ بریفنگ اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کی شرکت اور خاموشی سے کئی سوالات جنم لے رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی بلوچستان کے ساحل وسائل کا دفاع کیا ہے مستقبل میں بھی نیشنل پارٹی بلوچستان کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو ناکام بنانے کے لیے بھرپور جدوجہد کرینگے پارٹی کارکن گھر گھر نیشنل پارٹی کے پیغام کو پہنچانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو برو? کار لائیں۔۔کیونکہ بلوچستان سمیت ملک بھر کے ترقی پسند عوام نیشنل پارٹی کو اپنا نجات دہندہ سمجھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں