بزدلانہ حملے ہمیں اپنے موقف سے نہیں ہٹا سکتے، جمعیت طلباء اسلام نظریاتی

کوئٹہ:بزدلانہ حملوں سے کبھی بھی نہیں گھبراتے اور نہ ہی اپنے موقف سے پیچے ہٹینگے۔جمعیت طلبااسلام نظریاتی شہدا کا ایک عظیم و خوبصورت گلدستہ ہے جس کی جدوجہد جاری رہئیگی۔ان خیالات کا اظہارجمعیت طلبااسلام نظریاتی ضلع چمن کیصدرحافظ حسین احمدجنرل سیکرٹری نصیب اللہ سائل عبدالبصیرحیدری سعداللہ سیرت محمدادریس درویش اسداللہ کرامت اللہ انس محمودشاکرسیف اللہ عبدالکبیرعمری ودیگر نے اپنے ایک اخباری بیان میں گزشتہ روز جمعیت طلبااسلام نظریاتی کے کانفرنس میں بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاں کہ جمعیت طلبااسلام نظریاتی اس طرح بزدلانہ حملوں سے اپنے موقف سے ایک اینچ پیچے نہیں ہٹینگے انہوں نے کہاں کہ حکومت واقعہ کی پوری طور پر صاف و شفاف تحقیقات کرکہ ملوث عناصر کو منظرعام پر لایا جا ہے اور ان کو سخت سے سخت سزا دی جائے انہوں نے مزید کہاں کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ ہمارے قائدین اور کارکن دشمن کے نشانے پر ہے اس سے پہلے چمن میں بھی ہمارے قائدین اور کارکنوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ہمارے کئی ساتھی شہید اور زخمی ہوے لیکن حکومت نے آج تک اس تحقیقاتی رپورٹ کو منظرعام پر نہیں لایا گیا ہے جس کو ہم حکومت وقت کی نااہلی اور مجرمانہ غفلت سمجھتیہیں۔اور اب ایک مرتبہ پھر دشمن نے بزدلانہ وار کیا جس کی جمعیت طلبااسلام نظریاتی چمن شدید مذمت کرتی ہے اور حکومت سے ان تمام ملوث کرداروں کو پوری طور پر گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں