قلات،بنک ہالی ڈے کے موقع پر بنکوں کے اے ٹی ایم مشین بھی بند

قلات: قلات میں بنک ہالی ڈے کے موقع پر بنکوں کے آے ٹی ایم مشین بھی بند رہی چوبیس گھنٹے سروس فراہم کرنے کے دعویدار بنکوں کی اے ٹی ایم مشین بھی بند رہی صارفین رقوم کے حصول کے لئے در در کی ٹوکریں کھانے پر مجبور ہوئے قلات میں سرکاری بنک کا اے ٹی ایم مشین تو سال کے بارہ مہینے ہی خرابی رہتی ہے جبکہ ایم سی بی کا ائے ٹی ایم مشین گزشہ تین مہینوں سے خراب ہے اور بنک کا عملہ ائے ٹی ایم مشین ٹھیک کرانے کی زحمت بھی نہیں کرتی جبکہ یو بی ایل اور بنک الحبیب کے اے ٹی ایم مشینز میں رقم دستیاب نہ ہونے سے صارفین بار بار اے ٹی ایم مشینوں کا طواف کرتے رہے قلات کے تاجر بارادری اور ملازمین نے بنکوں کے رویہ کی مزمت کرتے ہوئے آعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہیں تفصیلات کے مطابق قلات میں ہفتہ کے روز بنک ہالیڈے کے موقع پربنکوں کے ساتھ ساتھ بنکوں کے اے ٹی ایم مشین بھی چھٹی پر چلے گئے جن میں سرکاری بنک ایم سی بی بنک بنک الحبیب یو بی ایل شامل ہیں سرکاری بنک کی اے ٹی ایم مشین تو گزشتہ کئی سالوں سے خراب رہنے لگی ہے جسے مرمت کرنے کی بھی ضرورت محسوس نہیں کرتے ہیں جبکہ ایم سی بی بنک کی اے ٹی ایم مشین بھی گزشتہ دوماہ سے خراب ہیں جبکہ یو بی ایل اور بنک الحبیب کے ائے ٹی ایم مشنیوں میں رقم نہ ہونے کی وجہ سے صارفین رقوم نکالنے کے لیئے سرگردان رہے قلات کے تاجروں اور ملازمین کا کہنا ہے کہ پہلی کے دنوں میں بنکوں کے ائے ٹی ایم مشینو ں میں جان بوجھ کر رقم نہیں ڈالتے ہیں یا ان مشینوں کو بند کر دیئے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ بنکس او ر اے ٹی ایم مشینوں کی بندش سے تاجروں اور ملازمین کو رقوم نکالنے میں مشکلات کا سامنا کر نا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ یہ سلسلہ ہر مہینے کی پہلی تاریخ کو جب ملازمین اپنی تنخواہیں نکالنا چاہتے ہیں تو ائے ٹی ایم مشین بند ہو تے ہیں یا اے ٹی ایم مشینوں میں رقوم دستیاب نہیں ہو تے ہیں انہوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں