فلاعی اداروں کی سرپرستی کرکے معاشرہ میں بہتر سماجی خدمات کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے، زابد ریکی

خاران:جمعیت علماء اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی و خادم واشک حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا ہے کہ فلاعی اداروں کی حوصلہ افزائی لازمی امر ہے جنکی سرپرستی کرکے معاشرہ میں بہتر سماجی خدمات کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے خاران میں اقراء بلڈ بینک اینڈ ٹرسٹ جیسے فلاعی ادارہ کے اقدامات قابل تحسین ہے ان خیالات کا اظہار خاران کے فلاعی ادارہ اقراء بلڈ بینک اینڈ ٹرسٹ خاران کے دورے کے موقع پر منتظمین سے گفتگو کرتے ہوئے کی اس موقع پر تنظیم کے صدر طارق رفیق بلوچ نے ایم پی اے واشک کو تنظیم کے کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی ایم پی اے و خادم واشک حاجی میر ذابد علی ریکی نے اقراء ٹرسٹ کی کارکردگی کو سرہاتے ہوئے کہا کہ ہماری سیاست کا محور سماجی خدمت ہے جس سے دنیا و آخرت میں کامیابی ممکن ہے انھوں نے کہا کہ اقراء بلڈ بینک اینڈ ٹرسٹ خاران نے مختصر مدت میں جس طرع فلاعی اقدامات سرانجام دی ہے اس سے بے حد خوشی ہوئی حکومت وقت ایسے اداروں کی جانب توجہ دیکر نہ صرف انسانی جانوں کو بچا سکتی ہے بلکہ اہم فلاعی اقدامات سرانجام دے سکتی ہے ایم پی اے واشک حاجی میر ذابد علی ریکی نے ٹرسٹ کو دس ہزار نقد امداد دی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر جمعیت علماء اسلام واشک کے عہدداراں مولوی یار محمد محمد حسنی مولوی حق نواز مولوی حبیب اللہ مولوی عبدالرب ملک شمس الدین محمدحسنی میر شکراللہ محمد حسنی اسماعیل کبدانی شفیق ریکی و دیگر بھی ایم پی اے واشک کے ہمراہ تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں