افغانستان میں امن اور استحکام کے لیے بھی پوری دنیا کو ایک پیج پر آنا ہوگا،محمد سرو ر

لاہور:گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر نیوالے بر طانوی حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کے وائس چیئر مین بر ائے بین الاقوامی اموروبر طانوی ہاؤس آف لارڈ ز کے رکن ڈینیل ہنان نے گور نر ہاؤس میں ان سے ملاقات کی جسکے دوران پاک بر طانیہ تعلقات خطے کی موجودہ صورتحال افغان امن مسئلہ کشمیرسمیت دیگر ایشوز کے بارے میں بات چیت کی گئی ملاقات کے دوران لارڈ ڈینیل ہنان نے دورہ پاکستان کی دوعوت پر گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کا شکر یہ اداکرتے ہوئے دہشت گردی کے خاتمے اور افغان امن کے لیے پاکستان کے موقف کی بھر پور حمایت کا یقین بھی دلایا۔ملاقات کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے افغانستان میں امن غر بت اور بے روزگاری کے خاتمے کیلئے بر طانیہ سے اپنا اداکر نے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کا افغان امن میں کردار دنیا کیلئے مثال ہے افغانستان میں امن اور استحکام کے لیے بھی پوری دنیا کو ایک پیج پر آنا ہوگاکیونکہ افغانستان میں امن کیلئے وہاں غر بت اور بے روزگاری کو کنٹر ول کر نا ضروری ہے اگر دنیا افغانستان کے ساتھ کھڑی نہ ہوئی تو امن ایک خواب بن کر رہ جائیگا دنیا میں ترقی کیلئے سب سے زیادہ ضروری امن ہے جسکے لیے دنیا کو ملکر کام کر نا ہوگا۔چوہدری محمدسرور نے کہا کہ افغانستان کے موجودہ حالات کو نظر انداز کر نا کسی بھی صورت دنیا کے مفاد میں نہیں ہوگا اس لیے بغیر کسی تاخیر کے بر طانیہ سمیت دیگر ممالک کو افغانستان میں انسانیت کے بچاؤ اور امن کے لیے اپنا کردار ادا کر نا ہوگا کیونکہ افغانستان میں خراب حالات پوری دنیا کے لیے تباہ کن ہونگے او ر دنیا ایسے کسی بھی حالات کی متحمل نہیں ہوسکتی۔ چوہدری محمدسرور نے ملاقات کے دوران بر طانوی ہاؤس آف لارڈ ز کے رکن ڈینیل ہنان کو کشمیر یوں پر جاری مظالم اور بھارت میں بسنے والے اقلیتوں کیساتھ تشدد یسے واقعات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ بھارت خطے میں امن کے خلاف سب سے بڑی سازشیں کر رہا ہے دنیا کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں