اسلام، شادی کی تقریب میں شریک ایک ہی خاندان کے 15افراد میں اومیکرون کی تشخیص کا انکشاف

اسلام آباد:اسلام آباد میں شادی کی تقریب میں شریک ایک ہی خاندان کے 15 افراد میں اومیکرون کی تشخیص کا انکشاف، وفاقی دارالحکومت میں اومی کرون وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، شہر میں کرونا کی نئی قسم سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 66 تک پہنچ گئی۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرونا وائرس کی تازہ ترین قسم اومیکرون کے کیسز بڑی تعداد میں رپورٹ ہونے لگے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں منعقدہ ایک شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والے خاندان کے 15 افراد میں اومیکرون کی تشخیص کا انکشاف ہوا، جس کے بعد زیر اقتدار میں اومیکرون کیسز کی مجموعی تعداد 66 تک جا پہنچی۔ اسلام آباد میں اومیکرون کا پہلا کیس 25 دسمبر کو سامنے آیا تھا جس کے بعد ایک ہفتے کے اندر اندر ہی کیسز میں واضح اضافہ ہوا ہے۔جبکہ اسلام آباد کے علاوہ لاہورمیں بھی کرونا وائرس کے نیا ویرینٹ اومی کرون نیتیزی سے پھیلنا شروع کر دیا۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر میں سامنے آنے والے 50 کیسز میں سے 49 کا تعلق لاہور سے ہے جب کہ لاہور میں کورونا مثبت آنے کی شرح 2 فیصد ہوگئی اور گذشتہ روز شرح 3 فیصد تھی۔ اس حوالے سے سیکرٹری صحت پنجاب عمران بلوچ نے کہاہے کہ اومیکرون وائرس کی تشخیص بہت پیچیدہ ہے اور پی سی آر ٹیسٹ کے ذریعے بھی اس کی تصدیق نہیں ہو سکتی، جین سیکوینسنگ کے ذریعے 3 دن میں اومیکرون وائرس کی تصدیق ہورہی ہے، اس وقت اومیکرون سے متاثر ہونے کی علامات رکھنے یا بیرون ممالک سے آنے والے افراد کے نمونے ہی چیک کیے جا رہے ہیں جس میں ہر شخص کا اومیکرون ٹیسٹ نہیں کیا جارہا۔محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ 50 کیسز میں سے صرف ایک کیس کا تعلق بہاولپور سے ہے جب کہ لاہور میں ماڈل ٹان،گلبرگ،جوہر ٹان اور ڈیفنس کے علاقے اومی کرون وائرس سے زیادہ متاثر ہیں۔ دوسری جانب کراچی میں ایک ہی خاندان کے بارہ افراد میں اومیکرون کی تصدیق کے بعد متاثرہ علاقہ گلشن اقبال بلاک سیون میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں