پیپلز پارٹی پاکستان کیلئے خطرہ پیدا کرنا چاہتی ہے، اسد عمر

کراچی:وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پاکستان کیلئے خطرہ پیدا کرنا چاہتی ہے،پیپلز پارٹی عوام کو اختیارات سے محروم کرنے کی خواہشمند ہے، سندھ میں آٹے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوا، سندھ اپنی ضروریات سے زیادہ گندم خود پیدا کرتا ہے پھر بھی کراچی میں پنجاب کی نسبت آٹا مہنگا ہے، نیب کی تحقیقات کہتی ہے کہ سندھ میں 20ارب روپ کی گندم چوری ہوئی، پتہ نہیں کون سے چوہے تھے جو صوبے کی گندم بھی کھاگئے،سندھ کے بلدیاتی ترمیمی بل کے خلاف درخواست جمع کرادی، مشکل حالات میں ڈھائی سوارب روپے ویکسی نیشن مہم پرخرچ کیے گئے، اومی کرون کی وجہ سیکوروناکی نئی لہرکے واضح امکانات نظرآرہے ہیں،وہ کونساقانون ہے جوسندھ حکومت کواپنے شہریوں کیلئے ویکسین خریدنے کیلئے روکتاہے،ہمیں بتائیں ہم قانون بدل دیں گے، کوروناکے معاملے پرسیاست کونہیں لاناچاہیے۔ اتوار کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ سندھ میں آٹے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، سندھ اپنی ضروریات سے زیادہ گندم خود پیدا کرتا ہے، یہاں آٹا مہنگا ہے، سندھ میں آٹے کی قیمت پنجاب کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی تحقیقات کہتی ہے کہ سندھ میں 20ارب روپ کی گندم چوری ہوئی، پتہ نہیں کہ سندھ میں چوہے انسانی نوعیت کے تھے یا بڑے والے فالودے والے، پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان کیلئے خطرہ پیدا کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 7 کروڑ 15لاکھ لوگوں کی ویکسی نیشن مکمل کر لی گئی ہے، 250ارب روپے کی ویکسین کا انتظام کیا گیا ہے، کورونا کے معاملے پر سیاست کو نہیں لانا چاہیے۔ اسد عمر نے کہا کہ کورونا میں سیاست لے کر آتا ہوں،نہ ہی صوبوں میں تفریق پیدا کرتا ہوں، بلوم برگ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں ویکسی نیشن کو 10 سال لگیں گے جبکہ عالمی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ویکسینیشن کا عمل مکمل نہیں ہو سکے گا۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر آ رہی ہے، ہمیں مزید احتیاط کرنا ہو گی، ہم سندھ اسمبلی میں بلدیاتی ایکٹ کیخلاف پہلے بھی اس کے خلاف آواز اٹھا چکے ہیں، اب بھی اٹھائیں گے،سندھ بلدیاتی بل کے خلاف درخواست جمع کر دی ہے، سندھ حکومت بلدیاتی اداروں کے اختیارات بھی ختم کرنا چاہتی ہے، معلوم نہیں کہ ایسا کون سا قانون ہے جس کی وجہ سے سندھ حکومت اپنے شہریوں کو ویکسین خریدنے سے روکتا ہے، سندھ حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ قانونی رکاوٹ کی وجہ سے سندھ حکومت ویکسین نہیں خرید سکتی، اگر ایسا قانون سندھ میں ہے تو ہم بتائیں ہم اسے تبدیل کریں گے، سب کو چاہیے کہ ماسک پہنیں اور کورونا سے بچیں، اومی کرون کی وجہ سے کورونا کی نئی لہر کے واضح امکانات نظر آ رہے ہیں، اٹھارہویں ترمیم کے ذریعے صوبوں کے اختیارات میں بہت زیادہ اضافہ کیا گیا، بلاول بھٹو کی ہمشیرہ نے بیان دیا کہ صوبے کو قانون کے تحت ویکسی نیشن خریدنے کی بندش ہے۔قبل ازیں اپنے ٹوئٹر پیغام میں وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا کی نئی لہر کے آغاز کے واضح ثبوت سامنے آنے لگے ہیں، نئی لہر گزشتہ چند ہفتوں سے متوقع تھی۔سربراہ این سی او سی کا کہنا تھا کہ خاص طور پرکراچی میں اومیکرون ویرینٹ کے کیسز بڑھ رہے ہیں، یاد رکھیں کورونا کی نئی لہر سے بچنے کا بہترین حل ماسک پہننا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں