خلق جھالاوان اور خلق نواب نوروز میں تصفیہ کیلئے کوششیں آخری مراحل میں داخل

خضدار(بیورورپورٹ) جھالاوان میں قبائلی عمائدین کی کاوشیئں رنگ لانے لگی ہے خلق جھالاوان اورخلق شہید نواب نوروزخان زہری کے بیچ کشیدگی کم ہونے لگی ہیمشکل وقت میں ایک دوسرے کیساتھ کھڑے ہونا ایک دوسرے کاسہارہ بننا باہمی احترام رواداری ہی بلوچستان کے قبائلی نظام کی نمایاں خصوصیات ہیں اپنی انہی خوبیوں کی بدولت بلوچستان میں مثالی امن وامان اور بھای چارے کی فضاپای جاتی ہے لیکن امن دشمنوں نے اپنے مزموم مقاصدکی تکمیل کے لیے گھناونی سازشوں اور مکارانہ چالوں کے زریعے برادر اقوام اور بہادرقبائل کوخونی تنازعات میں جھونک کر ان پر ترقی۔تعلیم اور شعور کے راستے بندکردیئے بھای کوبھای کادشمن بناکر بلوچستان کو خونی تنازعات کی آگ میں جھونک دیاگیا لیکن وقت آگیاہے کہ ہمیں ان قبائلی تنازعات کے خاتمے کے لیے آگے بڑھ کر اپناکرداراداکرناہوگا جھالاوان کے قبائلی متعبرین وسیاسی حلقوں نے ذرائع ابلاغ کے نما ئندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا ہے اس تنازعے کے حل کیلئے شہید نواب نوروز خان زہری کے فرزند نوابزادہ میربلندخان زرکزء زہری اور انکے فرزند نوابزادہ میراحمدنواز زہری سیدعبداللہ شاہ کو,جنہوں نے ان تنازعات کی نزاکت معاشرے پران کے سنگین اثرات کومحسوس کرتے ہوئے قبائلی تنازعات کے خاتمے کے لیے کوششیں شروع کی ہے. اور اس کے لیے جھالاوان کے دو بڑے قبائلی زعمااور معتبرخاندانوں چیف آف جھالاوان نواب ثنااللہ خان زہری اور خلق نواب نوروزخان زہری کے درمیان جاری دیرینہ تنازعہ کے خاتمے کے لیے خلوص,اور نیک نیتی سے کوششیں کی اور اس نیک مقصدکے لیے سادات برادری اور دیگر قبائلی زعما کے ساتھ ملکر دونوں خاندانوں کے سربراہان سے ملاقاتیں کی اوراس دیرینہ تنازعہ کے خاتمے کیلیے اپنی کوششیئں جاری رکھیئں بالآخر نوابزادہ میربلندخان زہری میراحمدنواز زہری اور ان کے دیگر رفقاکی پرخلوص کاوشیئں رنگ لانے لگی ہیں گزشتہ دنوں ثالثین کاکردار اداکرنے والے معتبرین نے سیدعبداللہ شاہ اور میراحمدنوازکی قیادت میں خلقء جھالاوان کراچی میں سابق وزیراعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثنااللہ زہری سے تفصیلی ملاقات کی اور اب تک کی ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیااور دیرینہ قبائلی تنازعے کے خاتمے کے لیے جرگہ اور فیصلے کامکمل اختیار حاصل کرنے کی اجازت چاہی نواب ثنااللہ زہری نے ثالثین ومعززین کوتفصیل سے سننے کے بعد سادات برادری کے رہنماسیدعطااللہ شاہ اور نواب نوروزخان کے فرزندنوابزادہ میربلندخان زہری کواپنی جانب سے مکمل طور پر قبائلی فیصلے کااختیاردیدیا ہے۔ یہ تمام ترصورتحال انتہای اطمینان بخش اور باعث مسرت ہے کہ بلوچستان کے دوبڑے سیاسی اور قبائلی گھرانے پرانی رنجشیں بھلاکر امن اور بھای چارے کے ایک نیئے دورکاآغاز,کرنے والے ہیں یہ نہ صرف جھالاوان بلکہ بلوچستان کے عوام کے لیے امن سکون اور ترقی کے ایک نیئے باب کاآغاز,ہے خلق جھالاوان اور خلقء نواب نوروزخان کے بیچ دیرینہ تنازعہ کاخاتمہ ہماری منزل نہیں بلکہ سفرکاآغازہوناچاہییبلوچستان میں جاری خونی قبائلی دشمنیاں۔۔اب تک ہزاروں نوجوان اور رہمناجس کی بھینٹ چھڑچکے ہیں۔۔کے خاتمے کے لیے میربلندخان زہری میراحمدنواز زہری جیسے دردمنداور باشعور لوگوں کوآگے بڑھ کر اپناکرداراداکرناہوگا تاکہ بلوچستان میں جاری خونی تنازعات کی بھڑکتی ہوی آگ کو بجھاکر کر بھای چارے اور ترقی کے ایک سنہرے دور کاآغازکیاجاسکے

اپنا تبصرہ بھیجیں