اسلام آباد،اسلامک یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں کاجھگڑا،متعددطلبہ زخمی

اسلام آباد:اسلام آباد کی اسلامک کی طلبہ تنظیموں کے درمیان جھگڑے میں متعدد طلبہ زخمی ہوگئے۔
اسلامک یونیورسٹی میں پیر کی صبح امن واک کا اہتمام کیا گیا۔ اس دوران دوسری تنظیم کی جانب سے طلبہ پر حملہ کیا گیا جس میں ڈنڈے اور لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ریکٹر اسلامک یونیورسٹی نے بتایا کہ جھگڑے کے دوران طلبہ نے شدید نعرے بازی اور پتھراؤ کیا جبکہ ایڈمن بلاک میں بھی توڑ پھوڑ کی گئی۔

انھوں نے مزید بتایا کہ گذشتہ ہفتے قائداعظم یونیورسٹی میں جو لڑائی ہوئی تھی، اسلامک یونیورسٹی کا یہ جھگڑا اس لڑائی کا تسلسل ہی تھا۔ پولیس اور یونی ورسٹی انتظامیہ نے بروقت کارروائی کرکے طلبہ کو منتشر کردیا ہے۔
انھوں نے یقین دلایا کہ جن طلبہ نے یونی ورسٹی کا ماحول خراب کیا، ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ ریکٹر نے یونیورسٹی میں سیاست کی اجازت نہ دینے پر بھی زور دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں