عظیم لیڈر چاکر اعظم کے قلعہ کو سازش کے تحت ختم کرنے کا سلسلہ برادشت نہیں کروں گا،سرداریارمحمد رند

سبی: بلوچستان اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر رند قبائل کے سربراہ چیف آف رند سردار یار محمد رندنے کہا ہے کہ دنیا بھر میں عجائبات تاریخی عمارتوں کو محفوظ کیا جاتا ہے مگر بلوچستان میں ایسا نہیں ہوتاسبی میں بلوچ قبائل کے عظیم لیڈر میر چاکر اعظم رند کے قلعہ کو سازش کے تحت ختم کرنے کا سلسلہ برادشت نہیں کروں گا رند قبائل میر چاکر خان رند کے قلعہ کی بنیادوں سے مٹی نکالنے سے روکنے کے لئے اپنا رول پلے کریں پنجاب میں میر چاکر خان رند کے قلعہ کو بحال کرنے میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو کریڈٹ جاتا ہے سبی کے تاریخی قلعہ کو بچائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے رند ہاؤس سبی میں قومی خبر رساں ادارے آئی این پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ سید فرید شاہ دوپاسی، وڈیرہ علی احمد، ڈی ایچ او کچھی ڈاکٹر لیاقت علی، وڈیرہ عطائی خان رند،وڈیرہ فدا علی رند سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی سبی حاجی داؤد رند، حاجی عبدالستار رند، میر حبیب الرحمن رند، حاجی نصیب اللہ رند ملک فقیر محمد رند، ملک عارف علی، میر سعد اللہ رندکے علاوہ کچھی سبی کے رند قبائل عمائدین بھی موجود تھے۔ رند قبائل کے سربراہ چیف آف رند بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر صوبائی اسمبلی سردار یار محمد رندنے کہا کہ سبی میں میر چاکر اعظم قلعہ کو سازش کے تحت تباہ کرنے کا تسلسل جاری ہے اس کی بنیادوں سے مٹی ہٹائی جارہی ہے دنیابھرمیں اپنی تاریخ ثقافت اور عجائبات کو بچایا جاتا ہے مگر سبی میں تاریخی قلعہ کو ختم کرنے کی سازش کا سلسلہ جاری ہے انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثما ن بزدار کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے اوکاڑہ میں میر چاکر اعظم رند کے قلعہ کو مکمل فعال کیا وہاں پر سٹرکٹیں اسکول ہسپتال بنائے گئے ہیں میر چاکر اعظم رند کے قلعہ کی وجہ سے وہاں پر لوگ فیض یاب ہورہے ہیں پی ڈی کامران لاشاری اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر مزید ترقیاتی کام کررہے ہیں پنجاب میں میر چاکر خان رند کے قلعہ کو بحال رکھنے میں سارا کریڈٹ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ یہاں پر جو بھی بلوچ آتا ہے وہ بلوچ تاریخ اور بلوچوں سے واقف نہیں ہوتا وہ وقت ضرور آئے گا جب سبی میں میر چاکر اعظم رند کا قلعہ مکمل بحال ہوگا قبل ازین انہوں نے رند قبائل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ میر چاکر خان رند کے قلعہ سے مٹی لے جانے کی روک تھام میں اپنا رول پلے کریں ہمیں اپنی ثقافت تاریخی قلعہ کا تحفظ یقینی بنانا ہے واضح رہے کہ سبی میں میر چاکر خان رند کا قلعہ عظیم روایات کا امین سمجھا جاتا ہے ملک بھر سے لوگ اس تاریخی قلعہ کو دیکھنے کے لئے آتے ہیں حکومت کی جانب سے اس تاریخی قلعہ کی حفاظت اور بحالی کے لئے کوئی اقدامات نظر نہیں آتے سبی کی عوامی سماجی سیاسی حلقوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ سبی کے تاریخی قدیمی میر چاکر خان رند کے قلعہ کومکمل بحال کرے اور تاریخی قلعہ کو محفوظ بنائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں