مہنگائی سے عوام خودکشی پر مجبور ہوچکے ہیں، میر چنگیز جمالی

اوستہ محمد:پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میرچنگیز خان جمالی نے کہا کہ عوام کو خوشیاں دینے والے آج عوام کو خودکشی کرنے پر مجبور کر چکے ہیں، مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے پیٹرولیم مصنوعات دیگر اشیا میں روز کے اضافے سے عوام ذہنی مریض بن چکے ہیں حکومت سے عوام پہلے دن بیزار تھے عوام کے صبر کا دم توڑ چکا ہے مزید عوام اس حکومت کو خود پر برداشت نہیں کر سکتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے گزشتہ روز عامر بلوچ رائس مل میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما عامر ہجوانی کی جانب سے دیئے گئے چائے پارٹی کے موقع پر کیااس موقع پر پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کامریڈ لیاقت علی عمرانی، سردارزادہ اختر جان پندرانی، بابے خان ہجوانی،ضلعی جنرل سیکرٹری سید یار محمد شاہ، سید شریف شاہ، محمد اسلم مستوئی، عبدالرشید سولنگی،محبوب علی دایو عبدالغفار ایری کامریڈ عبدالطیف جمالی و دیگر بھی موجودتھے۔میر چنگیز خان جمالی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورے صوبے میں پاکستان پیپلز پارٹی کو فعال کرنے کے لئے کارکن محنت کر رہے ہیں اختلافات کو ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ ہم مل کر پارٹی کو آنے والے بلدیاتی الیکشن اور جنرل ایکشن میں بھر پور انداز میں حصہ لے کر کامیابی حاصل کرسکیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کی وہ واحد پارٹی ہے جس نے ہمیشہ حق سچ کا ساتھ دیااور کسی کیسامنے سر جھکنا سے سر کاٹنے کو ترجیجی دے ہیں پی پی شہیدوں کی پارٹی تھی ایسی منشور کو سامنے رکھ کر عوام کے حقوق کے لئے ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھایا جارہا ہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں