نوکنڈی، ریکوڈک منصوبہ ہونے کے باوجود علاقہ کے لوگ سہولیات سے محروم ہیں، علاقہ مکین

نوکنڈی: نو کنڈی کے عوامی حلقوں نے بی این پی کے مرکزی صدر سردار اختر جان مینگل کی بلوچ وسائل اور خصوصاً ریکوڈک منصوبے کے بارے میں پریس کانفرنس میں اصولی موقف اپنانے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریکوڈک منصوبہ ضلع چاغی کے علاقہ نوکنڈی میں واقع ہے جہاں آج بھی لوگ جدید سہولیات کی حصول سے محروم ہیں جسطرح سردار اختر جان مینگل نے ریکوڈک معاہدے کے پچاس فیصد شئیر اور ریفائنری لگانے کا مطالبہ کیا ہے وہ بالکل درست ہے اور یہی مطالبہ ضلع چاغی اور خصوصاً نوکنڈی کے عوام کا بھی ہے کیونکہ جو بھی معاہدہ کیا جائے اس میں علاقے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کو شامل کیا جائے انہوں نے کہا کہ ریکوڈک ریفائنری سے علاقے کے مختلف مکاتب فکر کے لوگوں کو روزگار کے زرائع پیدا ہونگے اور برابری کی بنیاد پر شئیر ملنے سے نہ صرف ضلع چاغی بلکہ پورے بلوچستان کی تقدیر بدل سکتی ہے انہوں نے تمام سیاسی پارٹیوں بشمول قوم پرست پارٹیوں کی قائدین کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے ریکوڈک معاہدے کی چور دروازوں سے کرنے کی مذمت اور اسے بلوچستان کی شاہرگ کہہ کر ضلع چاغی کے مظلوم اور غریب عوام کی ترجمانی کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں