ماہ صیام کا آغاز، کھجور کی قیمتوں میں دُگنا اضافہ

کوئٹہ: ماہ صیام کی آمد کے ساتھ ہی کھجور کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا تفصیلات کے مطابق برکتوں عبادتوں اور رحمتوں کا مہینہ رمضان المبارک کا آغاز ہو گیا، افطار کے وقت کھجور سے روزہ کھولنا ثواب اورسنت ہے روزہ افطار کرنے کے لوازمات میں کھجور لازمی جزو ہے اور کا استعمال سنت بھی ہے لیکن ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی اس کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے دکانداورں نے کہا کہ ایران کے ساتھ تفتان سرحد بند ہونا اسکی ایک بڑی وجہ ہے کرونا وائرس کے پھیلا کوروکنے کیلئے کوئٹہ میں دیگر مارکیٹوں کے ساتھ ساتھ کھجور کی مارکیٹیں بھی بند ہیں کھجور فروخت کرنے والے دوکانداروں کا مطالبہ ہے کہ ماہ رمضان کی آمد کے موقع پر دکانیں کھولنے کی اجازت دی جائے شہر میں چند ایک تاجروں نے دکانوں کے باہر اسٹال لگائے ہیں جن پر عجوہ کھجور، مزامتی کھجور اور رمبی کھجور فی کلو 400 روپے فروخت کی جارہی شہریوں کا کہنا ہے رواں سال کھجور کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو چکا ہے،جو کھجور پچھلے سال 200 روپے کلو مل رہی تھی وہی کھجور 400روپے میں دستیاب ہے شہر میں چند دکانوں پر موجود کھجور مہنگی ہونے کے ساتھ غیرمعیاری بھی ہے تاجروں کا کہنا ہے کہ رواں سال ایران کے ساتھ سرحد بند ہونے کے باعث کھجور درآمد نہیں کی جاسکی، جس کی وجہ سے مارکیٹ میں معیاری کھجور دستیاب نہیں اور اس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں