منی بجٹ میں حکومت کو معیشت مضبوط بنانے کیلئے ووٹ دیا، چودھری پرویزالہی
لاہور:اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہی نے کہا ہے کہ منی بجٹ میں حکومت کو معیشت مضبوط بنانے کیلئے ووٹ دیا،پاک امریکہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں اوورسیز پاکستانی نمایاں ہیں، انکی خدمات کے صلہ میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا گیا تاکہ اپنے لئے بہتر قیادت کا چنا ؤکر سکیں، چودھری پرویزالہی نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز پاکستانی امریکن کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے صدر خورشید بھلی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ اوورسیز پاکستانی ملک سے باہر ملک کے سفیر بھی ہیں، پاک امریکہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں اورسیز پاکستانی نمایا ں ہیں، امریکن قانون ساز اداروں میں اورسیز پاکستانی نژار شہری بخوبی اپنا مثبت رول ادا کر رہے ہیں، ملک کی معیشت کو سہارا دینے کیلئے اوورسیز پاکستانی ماہانہ اربوں ڈالر بھجتے ہیں،چودھری پرویزالہی نے کہا کہ منی بجٹ میں حکومت کو معیشت مضبوط بنانے کیلئے ووٹ دیا اور اب حکومت کے پاس عوام کیلئے اقدامات اٹھانے کا بہترین موقع ہے،دوسری جانب خورشید بھلی کا کہنا تھا کہ چودھری شجاعت حسین نے اوورسیز پاکستانیوں کی میتیں مفت واپس لانے کی سہولت دیکرہم سب کا بہت بڑا مسئلہ حل کر دیا ہے، ساری پاکستانی اوورسیز کمیونٹی ان کی مشکور ہے۔


