بلوچستان میں18 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ

بلوچستان میں لاک ڈاؤن کے دوران اضافی بجلی ہونے کے باوجود رمضان المبارک میں چار سے لیکر اٹھارہ گھنٹے کی بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔کیسکو نے کوئٹہ میں رمضان المبارک کے دوران سحری، افطاری اور تراویح کے اوقات میں تو بجلی کی لوڈشیڈنگ ضرور ختم کردی مگر بلوچستان میں لاک ڈاؤن کے دوران اضافی بجلی دستیاب ہونے کے باوجود کوئٹہ میں چھ گھنٹے، ضلعی ہیڈکواٹرز میں 12 گھنٹے اور زرعی فیڈرز پر 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔اس کے علاوہ کوئٹہ اور اندرون صوبے مرمتی کاموں کے نام پر کئی کئی اضافی لوڈشیڈنگ بھی عوام کو برداشت کرنا پڑ رہی ہے۔صوبے میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے حوالے سے کیسکو حکام کا کہنا ہے کہ صوبے میں بجلی کے صارفین کی جانب سے واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں