رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی سے گوادر ماہیگیر اتحاد کے وفد کی ملاقات

گوادر:رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی سے گوادر ماہیگیر اتحاد کے وفد نے ملاقات کی ملاقات میں ماہیگیروں کے اور شہری مسائل پہ بات چیت ہواوفد کی رکن اسمبلی سے ماہیگیر ریلف فنڈز کی بحالی ماہیگیروں کے کشتیوں کی لائیسنس فیس میں کمی ماہیگیروں کو لیبر لا میں لیبرڈی کلیئر کرنے کے لئے قانون سازی ماہیگیروں کے بچوں کو ملازمت اور اسکالر شپ اور حالیہ بارشوں اور سمندر متاثرین کے نقصانات کا جلد ازالہ کوہ بن وارڈ سے ڈھوریہ تک ڈرینج لائن کی تعمیر نو ماہیگیر قانونی کی جلد الاٹمنٹ اور دیگر مسائل پہ بات چیت ہوء اس موقع پر رکن اسمبلی نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ کو ماہیگیروں کے ریلف فنڈز کی بحالی اور خصوصی پیکج سیمت لائسنس فیس میں کمی مقامی نوجوانوں کو مختلف اداروں میں ملازمت اور اسکالر شپ کے لئے درخواست کی ہے جس پہ وزیر اعلی ٰ نے جلد عمل درآمد کرنے کا مکمل یقین دہانی کیا تھا۔ انہوں نے مذید بتایا کہ حالیہ بارشوں اور سمندر متاثرین کے لئے صوبائی حکومت کو زور دیا تھا کہ وہ گوادر کو آفت زدہ قرار دے صوبائی حکومت نے گوادر کو آفت زدہ قرار دیا جس پہ ہم انکے شکر گزار ہیں انہوں نے بتایا کہ حالیہ بارشوں کی سبب شہر کو جتنا بھی نقصان پہنچا میں ان تمام معاملات سروے کا نگرانی اور تمام مسائل کا خود جائزہ لے رہا ہوں انشاء اللہ متاثرین کے تمام نقصانات کا جلد ازالہ کیا جائے گا ان کہنا تھا کہ اس نے حالیہ سمندری طوفان کے متاثرین کیلئے خصوصی ریلف فنڈز بھی منظور کروائے صوبائی حکومت نے جلد ریلف فنڈز جاری کرنے کا یقین دلایا اس پر تقسیم کا عمل بھی جلد شروع کیا جائے گا انہوں نے بتایا کہ اس نے گزشتہ دنوں میں GDA کے DGسے ملا بند وارڈ گوتری محلہ اور کوہ بن وارڈ میں نئے ڈرینج کی تعمیرات اور بارش سے متاثر چار اسکولوں کی مرمت کے لئے بھی بات کیا ہے اس پر بھی جلد کام شروع کروائیں گے ان کا کہنا تھا کہ اس ضلع گوادر کے ماہیگیروں کے لئے ماہیگیر کالونی میں نے خود سابق صوبائی حکومت سے منظور کروایا لیکن سابق حکومتوں نے اس اہم مسلے پر خاص توجہ نہیں دیا میں انشاء اللہ اس معاملے پر وزیر اعلیٰ سے ملاقات کر کے بات کروں گا جلد الاٹمنٹ پر زور دوں گا تاکہ ماہیگیروں کو گھر جیسی بنیادی سہولت مل سکے انہوں نے مذید بتایا کہ صوبائی حکومت سے ضلع گوادر کے دیگر بھی اہم معاملات و مسائل پہ بات ہوا ہے جس پر صوبائی حکومت نے عملی کام جلد شروع کرنے کا یقین دہانی کیا ہے انشااللہ اس پر بھی جلد کام شروع کروائیں گے میرا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے میرا کوشش ہے کہ میں اپنے علاقے کے عوام کو ذیادہ سے ذیادہ فائدے پہنچا سکوں اور انشاء اللہ میرا اپنے لوگوں کے لئے جدوجہد رائیگاں نہیں جائیگا اور میرا یہ جدوجہد اپنے علاقے کی عوام کے لئے روز اول سے جاری تھا اور ہمیشہ جاری رئیگا۔ ملاقات کے آخر میں گوادر ماھیگیر اتحاد کے وفد نے رکن صوبائی اسمبلی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ملاقات میں سیاسی و سماجی شخصیت جناب میر ارشد کلمتی بھی موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں