ریلوے ٹریک پر دھماکہ میں ملوث دہشتگردوں کو کٹہرے میں لایا جائے گا‘ اعظم سواتی

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے ریلوے ٹریک پر دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سبی سیکشن پر مشکاف اور پیروکنری کے درمیان چلتی ہوئی ٹرین کے قریب بارودی مواد پھٹنے سے رونما ہونے والے دہشتگردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتاہوں،مسافر ٹرین کو دہشتگردی کا نشانہ بنانا اور انسانی جانوں سے کھیلنا ایک بزدلانہ عمل ہے،اس طرح کے واقعات کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا۔واقعے میں ملوث افراد کو جلد از جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں