ضلع کچھی، نصیر آباد اور سبی میں ٹڈی دل نے فصلوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے،سردار یار محمد رند

کوئٹہ : پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی پارلیمانی لیڈر و وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ ٹڈی دل کے حملے سے سبی اور نصیر آباد ڈویژن میں فصلیں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں،ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے ایریل اسپرے اور مربوط اقدامات نہ کئے گئے تو بلوچستان میں قحط سالی کا خطرہ ہے، آئندہ دس روز میں ٹڈی دل کی تباہ کاریوں میں اضافہ ہوگا وفاقی اور صوبائی حکومتیں ہنگامی طور پر اقدامات کریں۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ ضلع کچھی، نصیر آباد اور سبی میں ٹڈی دل نے فصلوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے،یہ زمیداروں کے لئے کورونا سے زیادہ خطرنا ک ہے بیماری ہے جس سے آنے والے دنوں میں قحط سالی کا اندیشہ ہے، مرکزی اور صوبائی حکومتیں جلد از جلد اسپرے مہم کا آغاز کریں تاکہ ٹڈی دل کی افزائش پر قابو پایا جاسکے انہوں نے کہا کہ اس وقت ٹریکٹر اور روایتی طور پر کی جانے والی اسپرے مہم سے فائدہ نہیں ہوگا نہ ہی ٹڈی کو اس سے روکا جا سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل کی افزائش نسل سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیل رہی ہے لاکھوں کی تعداد میں کچھی، نصیر آباد ڈویڑن، سبّی ڈویژن میں ٹڈی دل کی افزائش نسل ھوئی گزشتہ سال آنے والے ٹڈی دل کے جھرمٹوں نے انڈے دئیے تھے جن کی اب افزائش نسل ہو رہی ہے اگر ٹڈی دل کی افزائش نسل کو نہ روکا گیا تو آنے والے دنوں میں خوراک کا بحران پیدا ہوسکتا ہے شاہراہوں اور فصلوں پر ٹڈی دل کی بہتات سے عوام اور زمیندار نہایت پریشان ہیں حکومت اس حوالے سے جلد سے جلد لائحہ عمل مرتب کرے انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے اپیل کی کہ وہ حکومت بلوچستان کے ہیلی کاپٹر کو اسپرے کیلئے استعمال کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں