نال، آوارہ کتوں کی بہتات، مال مویشیوں کو زخمی کرنے کی اطلاعات

نال:نال میونسپل کمیٹی نال کے جانب سے نال گرد نواح میں کتا مار مہم شروع نہ کرنے کی وجہ سے آوارہ کتوں کی بہتات درجنوں بھڑ بکرہوں پر حملہ کرکے انھیں زخمی کیئے نال میں کتا مار مہم شروع کیا جاے عوامی حلقوں کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق نال میں کتا مار مہم شروع نہ کرنے کی وجہ سے آوارہ کتوں کی بہتات دن کے وقت آوارہ کتوں کی غول نال بیزن پور سرداری شہر سمیت دیگر علاقوں میں دندناتے پھرتے ہیں آوارہ کتوں نے درجنوں بھیڑ بکریوں پر حملہ کرکے انھیں زخمی کیئے بعض بھیڑ بکری ہلاک ہوے آوارہ کتوں کی وجہ سے شہری بہت پریشان خاصکر بچے اور خواتین کا جینا محال کردیا ہے آوارہ کتوں کے غول در غول دندناتے پھرتے ہیں شہریوں کی جانب سے بار بار میونسپل کمیٹی نال کے ذمہ داروں کو آگاہ کرنے کے باوجود ابھی تک نال میں کتا مار مہم شروع نہ کیا گیا نال میں کتا مار مہم اور صفاء مہم نہ ہونے کی سب سے بڑی وجہ میونسپل کمیٹی نال کے چیف آفیسر کا اپنے ڈیوٹی سے غیر حاضر ہونے کی ہے نال کے بجاے اسلام آباد میں بیٹھ کر دفتر کو ایک عارضی ملازم کے حوالے کیا ہے عوامی حلقوں نے صوباء حکومت ضلعی انتظامیہ ودیگر سے مطالبہ کیا کہ نال گرد نواح میں کتا مار مہم شروع کرکے انھیں مزید مشکلات سے بچائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں