قوم کو نہ گھبرانے کا کہنے والا اب خود گھبرا گیا، ڈر اور خوف ظاہر ہے،سردار یعقوب ناصر

لورالائی: مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی نائب صدر سابق وفاقی وزیر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہاہے کہ عمران خان کا قوم کو نہ گھبرانے کا کہنا والا اب خود گھبرا گیا اور اپوزیشن اور عوام کھلم کھلا دھمکیوں پر اتر آیا انکا اپوزیشن میں آکر خود کو خطرناک کہنا انکے ڈر اور خوف کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ بات انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ حکومت سے باہر ہوئے تو عوام انکا استقبال انڈو ں اوت ٹماٹروں سے کرینگے انکے تاریخی یوٹرنز لینے اور مہنگائی سے عوام میں انکے خلاف شدید نفرت پیدا ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کو خود عمران خان نے میڈیکل رپورٹس پر لندن علاج کیلئے روانہ کیا اب نواز شریف اپنی مرضی اور ملکی حالات کو دیکھتے ہوئے جلد پاکستان ائینگے انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء کو دنیا کے کسی جگہ میں پناء نہیں ملیگی جبکہ ملک میں انپر زمین تنگ کر دی جائیگی انکا عمران خان سمیت کڑا احتساب ہوگا جسکے لیئے انھیں تیاری کرنی ہوگی انہوں نے کہا کہ کرپشن کا راگ الاپنے والی حکومت کا اپنا دامن بھی کرپشن سے پاک نہیں ہے فارن فنڈنگ کیس میں انہوں نے بیرنی چندے جن ممالک سے انہوں نے وصول کئے انکا اصل چہرہ الیکشن کمیشن کے سکروٹنی کمیٹی نے فاش کر دیا ہے حکومت ائی ایم ایف کی بی ٹیم ہیں انھیں ملک کی معاشی صورتحال کا کوئی ادراک نہیں انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں گورنینس پر توجہ کے بجائے ملک کے سیاسی لیڈر شپ کے خلاف بیان بازی کر رہے ہیں اس اس سے نااہل حکومت ملک کی تاریخ میں نہیں دیکھی انہوں نے کہا کہ بے روزگاری نے ملک کی جڑیں ہلا دی ہیں پچاس لاکھ گھر تعمیر کرنے اور ایک کروڑ نوکریاں دینے والے اج دیوار کے پیچھے چھپ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک معاشی سماجی اور سیاسی طور پر دیوالیہ اور مفلوج ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو لاہور ہائی کورٹ نے بیرون ملک جانے کی اجازت دیکر انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف پر جتنا بھی دباؤ ڈالا جائے وہ کسی صورت ڈیل اور کمپرومائز نہیں کرینگے ووٹ کو عزت دو کے نعرے سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے انہوں نے کہا کہ ریاست کو مستحکم بنانے کیلئے عوام کے ووٹ کو اہمیت نہ دی گئی تو جمہوریت کو سنگین خطرہ ہمیشہ رہیگا انہوں نے کہا کہ حکومت صرف پی پی اور مسلم لیگ ن کے رہنماوں کا احتساب کر رہی ہے جسکو نہ ہم اور نہ ہی عوام تسلیم کرینگے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے بہت پہلے اسلام آباد مہنگائی مارچ کا اعلان کیا لیکن ہمیں نہیں معلوم کہ بلاول بھٹو نے ہماری تحریک کو کمزور کرنے کیلئے 27فروری کو اپنے الگ مارچ کا اعلان کیوں کیاجس سے فائدہ صرف حکومت کو ہی ہوگا پی ڈی ایم بلاول بھٹو سے درخواست کرتی ہے کہ وہ اپنا مارچ ملک کے وسیع تر قومی مفاد اور ملک میں ائین قانون کی بالادستی اور جمہوریت کے استحکام کے خاطر ملتوی کرکے پی ڈی ایم مارچ کی حمایت کا اعلان کردیں تاکہ حکومت کو جلد سے جلد فارغ کیا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں