ہم عوام کے منتخب نمائندے ہیں،ہمیں عوام کے پاس ہی جانا ہے، مبین خلجی

کوئٹہ:صوبائی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی مبین خان خلجی نے کہاہے کہ ہم عوام کے منتخب نمائندے ہیں اورہمیں عوام کے پاس ہی جاناہے مارچ کے بعد اپنے حلقہ کے عوام کے ساتھ پیدل مار چ کرینگے عوام مایوس نہ ہوبہت جلد لوگوں کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کرینگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اہلیان سرکی کلاں کی وفد حاجی شفا مینگل، صاحب جان کاکڑ، سلمان بٹ، عبدالمنان کاکڑ ودیگر کے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر مبین خان خلجی نے کہاہے کہ تہہ کر ررکھا ہے کہ عوام کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کرینگے عوام نے جس انداز میں ہمیں منتخب کیا ہے عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائینگے۔انہوں نے ملنے والے وفد کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ بہت جلد آپ کے علاقے میں ٹب ٹائلز اور دیگر ترقیاتی کام کرینگے جبکہ علاقے میں صفائی کے متعلق وفد سے کہاکہ ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولٹین کارپوریشن سے بات کی جائے گی اور انشاء اللہ بہت میٹرو پولٹین کاعملہ جلد آپ کے علاقے کے تمام صفائی کا کام کرینگے انہوں نے کہاکہ اس وقت گیس لوڈ شیڈنگ کے مسائل پورے کوئٹہ شہر میں ہے لہذا گیس حکام سے بات کرینگے جس طرح ممکن ہوں اہلیان سرکی کلاں کو میرٹ کے مطابق گیس پریشر بحال کروائینگے تعمیراتی کا اگلہ مرحلہ مارچ سے شروع ہوگا جس میں ہم اپنے حلقہ کے عوام کیساتھ پیدل مارچ کرینگے ہر علاقے میں باقاعدہ ایک ایک میٹنگ رکھیں اور عوام کے مسائل سننے کے بعد انہیں عملی جامعہ پہنچائینگے جس کے بعدوفد نے ایم پی اے مبین خلجی کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں