بیوہ اپنے باپ اور شوہر کی پنشن کا حق دارقرار

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے بیوہ کو باپ اور شوہر کی پنشن کا حق دارقرار دیتے ہوئے بیوہ کو سنگل پنشن کی ادائیگی کے حوالے سے نوٹی فکیشن کالعدم قرار دے دیا۔لاہور ہائی کورٹ میں رضیہ سلطانہ نامی بیوہ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے بیوہ کو باپ اور شوہر کی پنشن کا حق دارقرار دیتے ہوئے بیوہ کو دہری پنشن کی ادائیگی کا حکم دے دیا۔عدالت نے بیوہ کو سنگل پنشن کی ادائیگی کے حوالے سے محکمہ خزانہ پنجاب کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا سپریم کورٹ کے حکم کے بعد سگنل پنشن ادائیگی کے نوٹی فکیشن کی کیا حیثیت ہے۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے رضیہ سلطانہ نامی بیوہ کی درخواست نمٹا دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں