نوشکی، چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ

نوشکی :نوشکی شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ،شہری پریشان،اقلیتی برادری عدم تحفظ کا شکار، انجمن تاجران کا چوروں کی عدم گرفتاری کی صورت میں کل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی دھمکی۔تفصیلات کے مطابق نوشکی شہر میں واقع ہندو تاجر کی دکان پر نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کی زور پر ہندو تاجر سے موبائل اور نقدی کے گئے انجمن تاجران کے صدر ذوالفقار بلوچ کے مطابق نامعلوم چوروں نے 6لاکھ سے زائد رقم کی موبائل فون لے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ اگر پولیس نے آج شام تک مسلح چوروں کو گرفتار نہ کیا تو کل بروز بدھ شہر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کرینگے،ایس ایچ او نوشکی محمد خالد بادینی کے مطابق چوری کی اطلاع موصول ہوئی ہے لیکن تاحال انجمن تاجران یا مبینہ طور پر متاثرہ دکاندار کی جانب سے کوئی رپورٹ درج نہیں ہوا ہے تاہم پولیس شہری کی تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہیں کسی کو بدامنی پھیلانے کی ہر گز اجازت نہیں دینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں