کینسر اور کوئٹہ کراچی سمیت شاہراہیں انسانی زندگیوں کو نگل رہی ہے,نیشنل پارٹی

نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں کہا کہ کینسر اور کوئٹہ کراچی سمیت شاہراہیں انسانی زندگیوں کو نگل رہی ہے۔روزانہ قومی شاہراہوں میں حادثات سے لوگ اپنی زندگی سے محروم ہورہے ہیں۔اور اس کی بنیادی اور واحد وجہ سنگل شاہراہ پے۔دوسری طرف کینسر جیسی موذی مرض نے بلوچستان میں جڑ پکڑ لی ہے۔حکومت اور تحقیقی اداروں کو توجہ دینی ہوگی کہ کینسر کی پھیلاؤ کا سبب کیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ اسلام آباد نے ہمیشہ بلوچستان کی ترقی کو ہمیشہ زبانی جمع و خرچ تک محدود رکھا ہے۔سی پیک کو گیم چینجر اور ملک میں معاشی انقلاب کاآغاز قرار دیا جاتا ہے۔لیکن گیم چینجر ومعاشی انقلاب سے گودار و بلوچستان کو کوئی بھی فاہدہ نہیں۔بلکہ فائدے کے نقصان کا باعث ہورہا ہے۔گوادر کے ماہی گیروں کو سمندر سے دور رکھا گیا ہے۔ماہی گیر و مچھلی ایک ہی ہے اگر ان کو سمندر سے نکالا و دور کیا جائے گا تب وہ زندہ کیسے ہونگے۔بیان میں کہا گیا کہ ریکوڈک و سیندک سے بلوچستان میں کوئی ترقی نہیں ہوئی لیکن قیمتی وسائل کو بے دریغ لوٹا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کینسر کی بڑھتی ہوئی شرح تشویشناک ہے۔بلوچستان میں دیگر صحت کی سہولیات نہیں تو کینسر کا علاج اور دور ہے۔اس لیے تحقیقی ادارے خصوصی طور پر ریسرچ کریں اور کینسر کی پھیلاؤ کی سبب کو معلوم کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں