ورلڈ کسٹمز ڈے کے حوالے سے مرکزی پروگرام کسٹم ہاؤس کوئٹہ میں منعقد ہوگا

اسلام آباد/کوئٹہ: پوری دنیا میں ورلڈ کسٹمز ڈے دنیا منایا جارہا ہے۔ پاکستان میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے زیر اہتمام اسلام آباد میں اس دن کے حوالے سے پروگرام میں مہمان خصوصی صدر پاکستان ہونگے۔ اسی بلوچستان کسٹمز میں مرکزی پروگرام کسٹم ھاوس کوئٹہ میں منعقد ہوگی۔ جس کے مہمان خصوصی چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان محمد صادق ہونگے۔ پروگرام میں کسٹم کے حوالے سے تقاریر ہونگے۔جس میں بلوچستان میں کسٹم کے حوالے سے اظہار خیالات۔ صوبے کے تاجر برادری بمعہ چمبرز کے نمائندگان شریک ہونگے۔ بہترین کارکردگی کی بنیاد پر اسٹاف اور بزنس کمیونٹی میں اسناد تقسیم ہونگے۔ بلوچستان کسٹمز نے اس سال بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ کوئٹہ کسٹمز اور گودار کسٹمز نے پچھلے سات ماہ کے دوران بہترین کارکردگی دکھاتے ہوے ڈیوٹی ٹیکسز کی مد میں 60 ارب جمع کیے۔ اس کے علاوہ اربو روپے کی اسمگلنگ کا سامان جن میں چھالیہ ٹائرز کپڑا اٹو پارٹس سیگریٹس اسکریپ ادویات اور الیکٹرونکس، اور ہزاروں نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں بھی قبضے میں لی ہیں۔ ہزاروں کلو گرام منشیات بھی برامد کی۔ دور دراز علاقوں میں قلیل افرادی قوت کے ساتھ بہترین کارکردگی دکھائی۔ ان کاروایوں میں ایف سی پولیس، لیویز سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کسٹمز کا ساتھ دیا۔ اس سال کسٹمز کا نعرہ، کسٹم کو ڈیجٹلائز کر نا ہے۔ جس کا مطلب پیپر ورک کو کمپیوٹر پر منتقل کر نا۔ اور اس کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا ہے۔ اس سال چیئرمین ایف بی ار، ممبر کسٹمز اور دیگر اعلی افسران نے صوبے میں موجود کسٹمز اسٹیشن جن میں تفتان، گوادر، چمن کا بڑے تفصیل سے دورے کیے۔ اور تاجر برادری کے وسائل سمیت کسٹمز حکام کو درپیش مسائل اور مشکلات کا بھی جائزہ ہے۔ تفتان بارڈر پر کسٹمز ٹرمینل بنا بنایا جارہا ہے جبکہ مقامی آبادی کے کاروبار کو بہتر بنانے کے لیے برامچاہ کے مقام پر زمین بھی الاٹ کر دی گئی۔ اسی مقصد کے لیے پچھلے دنوں کسٹمز، حکام اور چیف سیکریٹری نے تفتان کا دورہ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں