افغانستان،سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں مغوی معالج کو رہا کرا لیا گیا

قندوز:افغانستان کے شمالی صوبہ قندوز میں سیکورٹی فورسز کی کوششوں کی بدولت ایک مغوی افغان معالج کو اغوا کاروں کے چنگل سے آزاد کرا لیا گیا ہے۔صوبے کے سول ہسپتال کے سربراہ محمد نعیم مانگل نے منگل کے روز مزید کوئی تفصیلات فراہم کیے بغیر شِنہوا کو بتایا کہ 3 ماہ قبل اغوا ہونیوالے ماہر امراض جلد ہوشانگ راستقی کو رہا کرا لیا گیا ہے اور وہ گزشتہ رات اپنے گھر لوٹ آئے ہیں۔دریں اثنا صوبے میں ڈائریکٹر اطلاعات و ثقافت قاری مطیع اللہ روحانی نے بھی معالج کی رہائی کی تصدیق کی۔ یہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران اغوا کاروں کے چنگل سے رہا ہونے والے دوسرے معالج ہیں۔تقریبا 2 ہفتے قبل افغان سیکورٹی فورسز نے کابل میں ایک طبی اہلکار کو اغوا کاروں کے چنگل سے آزاد کرایا تھا۔تاہم چند ماہ قبل شمالی شہر مزار شریف میں ایک اور معالج کو اس کے اغوا کاروں نے تب قتل کر دیا تھا جب اس کا خاندان اس کی رہائی کیلئے 8 لاکھ امریکی ڈالر تاوان ادا کرنے میں ناکام رہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں