کوئٹہ کراچی خونی شاہراہ کی تعمیر کا کام اگلے ماہ شروع ہوگا،مراد سعید

اسلام آباد:ایوان بالا میں وزیر مواصلا ت نے توجہ دلاؤ نوٹس پرجواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی،کوئٹہ و چمن شاہراہ کا افتتاح اگلے ماہ کیا جائے گا،بلوچستان میں 3800کلو میٹر سڑکیں بنائی جا رہی ہیں،عمران خان اپنی سیاست کا نہیں بلکہ نسلوں کا سوچ رہے ہیں،منگل کوسینٹر دانیش کمار نے توجہ دلاؤ نوٹس پر کہا کہ بلوچستان کی ترقی کے لیے جو جو بھی حکومتیں آئیں انہوں نے بلند و بانگ دعوے کیے،مجھے افسوس ہوا ہے کہ موجودہ حکومت نے بھی کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا،خونی شاہراہ کی وجہ سے سینکڑوں لوگ موت کے منہ میں چلے گئے،ماؤں بہنوں کے بیٹے اور سہاگ اجڑ گئے،لیکن یہاں جتنے بھی بلوچستان کے ارکان موجود ہیں سب کے رشتہ دار اس کی بھینٹ چڑ ھ گئے،مجھے بھی 54ٹانکیں لگے ہیں،سینٹر دانیش کمار نے کہا کہ میری چیئر سے اپیل ہے کہ رولنگ دیں کہ اس شاہراہ کو جلد از جلد مکمل کیا جائے،اور میں پوری زندگی دعا دوں گا،وزیر مواصلات نے کہا کوئٹہ چمن شاہراہ کو خوانی اس لیے کہا جاتا ہے کہ ا س پر قربانیاں دی گئیں،اب انشاء اللہ اگلے ماہ اس کا افتتاح کیا جائے گا،796کلومیٹر شاہرہ پر 330کلو میٹر پر کام شروع ہو گا،3800کلومیٹر پر موجودہ حکومت کام شروع کر رکھا ہے،ویسٹرن روٹ ہمارا خواب تھا،اب وہ بھی شروع ہے اس پر صوبہ کے شہر کو لنک کیا جائے گا،سابق حکومت نے پورے ملک کے لیے 2000کلومیٹر کی منصوبہ بندی کی تھی،اب 7879کلومیٹر کی منصوبہ بندی ہوئی ہے،اور انشاء اللہ جلدپورا کریں گے،کراچی،کوئٹہ چمن سڑک کو خونی اس لیے کہا جاتا ہے کہ اس پرکوئی توجہ نہ دی گئی،وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کا نہیں نسلوں کا سوچا ہے۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں