اسپیکر قومی اسمبلی نے ثاقب نثار کو قائمہ کمیٹی میں بلانے کی مخالفت کردی

اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سابق چیف جسٹس، جسٹس ثاقب نثار کو کمیٹی میں بلانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ثاقب نثار کو شریف فیملی کیخلاف احکامات دینے کا معاملہ عدالت میں ہے، چیئرمین کمیٹی عدالت میں زیر التواء معاملے کو کمیٹی میں زیر بحث نہ لائیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری کے بعد سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بھی سابق چیف جسٹس،جسٹس ثاقب نثار کوقائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کے اجلاس میں بلانے کی مخالفت کردی ہے۔ اس حوالے سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات میاں جاوید لطیف کو خط لکھا ہے، سپیکر نے خط میں موقف اختیار کیا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو شریف فیملی کیخلاف احکامات دینے کا معاملہ عدالت میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاملے کو ایجنڈے سے نکال کر کمیٹی کا اجلاس بلایا جاسکتا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے چیئرمین کمیٹی جاوید لطیف سے کہا کہ وہ عدالت میں زیر التواء معاملے کو کمیٹی میں زیر بحث نہ لائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں