لاہور میں صحافی کا قتل، 3 حملہ آور گرفتار

لاہور :لاہور میں پریس کلب کے سامنے دن دیہاڑے صحافی کو قتل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق لاہور میں پريس کلب کے سامنے سینیر صحافی حسنين شاہ کے قتل میں ملوث 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ زير حراست افراد اجرتی قاتل ہیں، جن سے تفتیش جاری ہے۔دوسری جانب واقعہ کی ابتدائی رپورٹ آئی جی پنجاب کو دے دی گئی ہے۔ قتل کا مقدمہ مقتول صحافی حسنین شاہ کی بیوہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ پیر 24 جنوری کو مقتول صحافی حسنین شاہ رہائش گاہ سے دفتر کیلئے نکلے تو شملہ پہاڑی کے قریب نشانہ بنایا گیا۔ انہیں 2 موٹر سائیکل سواروں نے گولیاں ماریں ، حسنین شاہ کے سینے اور پیٹ میں 8 سے زائد گولیوں کے نشان ملے۔ ان کو ماہر حملہ آوروں کی مدد سے قتل کرایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں