ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ آنے کے بعد حکومت کو از خود مستعفی ہو جانا چاہیے تھا، سربلند خان جوگیزئی

کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ اور سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی نے کہا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل کی رپورٹ نے عمر ان خان اور انکی حکومت کی خود ساختہ ایماندار کی قلعی کھول دی ہے، عوام کے سامنے تبدیلی سرکار کا ایک اور جھوٹ آشکار ہوچکا ہے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ آنے کے بعد حکومت کو از خود مستعفی ہو جانا چاہیے تھا حکومت 27فروری کے لانگ مارچ سے قبل از خود مستعفی ہو جائے، سابق صدر آصف علی زرداری کے دورہ نصیر آباد کے دور رس نتائج مرتب ہونگے،یہ بات انہوں نے بدھ کو ملاقات کرنے والے پارٹی رہنماؤں صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ملک زیشان حسین،ضلع کوئٹہ صدر میر نصیب اللہ شاہوانی،جنرل سیکرٹری ملک ولی وردگ،سیکرٹری اطلاعات ظفراللہ پیرزادہ، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے صدر ثناء اللہ جتک، ملک عبدالحمید کاکڑ،ربانی خان خلجی،قاسم اچکزئی، سردار سرور سلیمانخیل سردار عمران بنگلزئی ودیگرسے گفتگو کرتے ہوئے کہی، ملاقات میں پارٹی ضلع کوئٹہ کے تنظیمی امور،27 فروری لانگ مارچ کی تیاریوں،6 فروری کو سابق صدر آصف علی زرداری کے دورہ نصیرآباد اور شمولیتی جلسے کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے روزی خان کاکڑ اور سردار سربلند جوگیزئی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی میں صوبے بھر سے قد آور سیاسی شخصیات کی شمولیت کا سلسلہ شروع ہوچکاہے سیاسی و قبائلی شخصیات اور عوام کا پیپلز پارٹی میں شامل ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ بلوچستان کے عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ قائم کرنے کی دعویدار حکومت کے پہلے سال یعنی 2019میں ہی اس نے کرپشن کے ریکارڈ قائم کئے جنکا واضح ثبوت ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ ہے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو کرپٹ کہنے والی پی ٹی آئی خود کرپٹ ترین اور قانون کی بالا دستی قائم کرنے میں یکسر ناکام ہے یکے بعد دیگرے حکومت کے خلاف عالمی اداروں کی رپورٹس آنے کے بعد حکومت کو از خود مستعفی ہوجا نا چاہیے انہوں نے کہا کہ 27فروری کے لانگ مارچ میں پیپلز پارٹی بلوچستان کے کارکن بھر پور اندازمیں شمولیت کریں گے اور مارچ کو کامیاب بنا کر حکومت کو گھر بھیجیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں