تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل پر توجہ دیں جن سے عوام کو براہ راست فائدہ حاصل ہوتا ہے، ظہور احمد بلیدی

کوئٹہ: صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ میر ظہور احمد بلیدی کی زیر صدارت پی ایس ڈی پی 2021-22میں پیش رفت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈیویلپمنٹ اینڈ پلاننگ حافظ عبد الباسط، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ قمر مسعود اور دیگر تمام محکموں کے سیکرٹریز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ حافظ عبد الباسط نے موجودہ پی ایس ڈی پی میں شامل اسکیمات سے متعلق اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جاری اسکیمات کی تعداد 1526ہیں جن میں 1374اتھارازڈ اسکیمیں ہیں،جبکہ ٹوٹل اتھارازڈ رقم کی تعداد 51.057بلین ہے اور اب تک جاری اسکیمات کے لیے 44.300بلین رقم رہلیزڈ ہوچکے ہیں، اسی طرح نئے اسکیموں کی تعداد 2262 ہیں جن میں اتھارازڈ اسکیمات کی تعداد 1311ہیں جن کے لئے اب تک 15.301 بلین رہلیزکردیا گیاہے, اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر میر ظہور احمد بلیدی نے تمام اداروں کے سیکرٹری صاحبان کو ہدایت کی کہ تمام جاری اسکیمات کی فوری تکمیل کو ہر صورت یقینی بنائیں اور ان تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل پر توجہ دے جن سے عوام کو براہ راست فائدہ حاصل ہوتا ہے۔ انہوں نے تمام افیسران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آ فیسران محکمہ کی جانب سے جاری ترقیاتی اسکمیات کو جلد از جلدپایہ تکمیل تک پہنچائیں تاکہ ان اسکیمات کے ثمرات صوبے کے عوام تک بروقت پہنچ سکیں اور محکمہ کے آ فیسران کو بھی چاہیے کہ وہ عوامی مسائل کے حل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں، انہوں نے تمام آ فیسران کو سختی سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تمام جاری و نئی اسکیمات میں شفافیت،احتساب اور احساس ذمہ داری کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے عوام کی فلاح وبہبود کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر وقت مقررہ میں پایہ تکمیل تک پہنچائیں صوبائی وزیر نے فنانس ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ محکموں کو بروقت فنڈز کی اجراء کو ہر صورت یقینی بنائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں