لسبیلہ میں یوریا کھاد کے بحران نے شدت اختیار کرلی

اوتھل: ملک بھر کی طرح ضلع لسبیلہ میں بھی یوریا کھاد بحران نے شدت اختیار کرلی زمیندار پریشان فصلوں کے تباہ ہونے کا اندیشا زمینداروں کو کروڑوں کے نقصان کاسامنا، یوریا کھاد ضلعی انتظامیہ کے ذریعے سرکاری قیمت پر فروخت کا سلسلہ جاری کھاد کے خریداروں کی کھاد ڈپوؤں کے سامنے لمبی قطاریں لگ گئیں ایس ایچ او اوتھل یار محمد کمانڈو بھاری نفری کے ہمراہ پہنچ گئے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو زمینداروں کا کہنا ہے کہ ہماری گندم اور ٹماٹر کی فصلیں یوریا کھاد نہ ملنے کی وجہ سے تباہ ہونے کا اندیشا ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یوریا کھاد بحران پر فوری طور پر قابو پاکر زمینداروں کو نقصان سے بچایا جائے۔ اس سلسلے میں جب ڈپٹی کمشنر لسبیلہ افتخار احمد بگٹی سے رابطہ کیا تو ڈپٹی کمشنر افتخار احمد بگٹی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ زمینداروں کو زیادہ سے زیادہ کھاد فراہم کریں اور زمیندار بھی صبر وتحمل کامظاہرہ کریں کھاد کی کمی اور لوگوں کے رش کی وجہ سے کھاد ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں سرکاری نرخ پر زمینداروں کو فراہم کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں