اومی کرون کا خطرہ ابھی بھی برقرار ہے،عالمی ادارہ صحت

نیویارک:عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے کہاہے کہ کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کا خطرہ ابھی بھی برقرار ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کی جانب سے یہ بات کورونا وائرس سے متعلق جاری کی گئی ہفتہ وار رپورٹ میں کہی گئی۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق عالمی سطح پر کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کا پھیلاو جاری ہے، البتہ ڈیلٹا اور الفا سمیت دیگر ویرینٹس کے پھیلاو میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کے پھیلاو سے متاثرہ ممالک میں اب کورونا کیسز میں کمی شروع ہو گئی ہے۔ڈبلیو ایچ او کا یہ بھی کہنا تھا کہ گزشتہ 30 دنوں کے دوران کورونا وائرس کے ڈیلٹا ویرینٹ کے کیسز کی شرح 10 فیصد سے زائد رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں