نامعلوم افراد کامیٹرو بس پر پتھرا ؤ،دوبسوں کے شیشے ٹو ٹ گئے

لاہور: لاہور میں نامعلوم افراد کی جانب سے میٹرو بس پر پتھرا ؤ کیاگیاجس سے دوبسوں کے شیشے ٹو ٹ گئے،پتھرا ؤ کرنے والے نامعلوم شرپسندوں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لیے درخواست دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق میٹرو بس پر پتھرا ؤ کرنے پر دو بسوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ بسوں میں سوار مسافر محفوظ ہیں۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میٹرو بسوں پر پتھرا ؤ نشترکالونی کے قریب کیا گیا، پتھرا ؤکرنے والے نامعلوم شرپسندوں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لیے درخواست دے دی ہے۔جی ایم آپریشن شہباز علی کا کہنا تھا کہ پتھراؤ ہونے والی بسوں کو میٹرو ڈپو گراؤنڈ کر دیا گیا، پبلک بسوں پر پتھراؤ افسوسناک، میٹرو بسوں پر پتھراؤ کے نتیجے میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔شہباز علی کامزید کہنا تھا کہ دونوں بسوں پر ایک گھنٹے کے وقفے کے بعد پتھرا ؤ ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں