نوشکی،بجلی کی لوڈشیدنگ،یوریا کھاد اسمگنگ کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

نوشکی:زمیندار ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ ٹرپنگ وولٹیج کی کمی اور یوریا کھاد کی افغانستان اسمگلنگ کے خلاف امین الدین روڈ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی اور پریس کلب نوشکی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں زمینداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اسموقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے زمیندار ایکشن کمیٹی کے صدر محمد اعظم ماندائی سیاسی و قبائلی رہنما میر خورشید جمالدینی حاجی شاہ زمان خان جمالدینی،مولوی عبدالصمد مینگل حافظ غلام محمد شاکر کامریڈ جمیل بلوچ نے کہا کہ کیسکو حکام زمینداروں کے ساتھ تحریری معاہدے کے باوجود بلاوجہ زرعی فیڈرز میں بجلی کی دورانیہ کو نہ صرف کم کئے ہوئے ہیں بلکہ بجلی کی ٹرپنگ واور وولٹیج کی کمی سے علاقے کے زمینداروں کو لاکھوں کے نقصان پہنچا رہے ہیں اور اسکے علاوہ واپڈا کے مقامی آفیسران مختلف فیڈرز کے زمینداروں سے لوڈشیڈنگ کم کرنے کے لیے لاکھوں روپے اور گندم بطور بھتہ طلب کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ کیسکو بلوچستان خصوصا خضدار سرکل کرپٹ آفیسران کی نرغے میں ہیں جھنوں نے بلوچستان کے زمینداروں پر عرصہ حیات تنگ کر دی ہے انہوں نے کہا کہ نوشکی کے راستے روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں ٹن یوریا کھاد افغانستان اسمگلنگ ہو رہا ہے ضلعی انتظامیہ خواب خرگوش میں مبتلا ہیں کھاد کی اسمگلنگ سے علاقے میں کھاد کی قلت پیدا ہوچکی ہیں بلیک مارکیٹنگ کی وجہ سے کھاد کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہے یہی صورت حال جاری رہے تو آئندہ چند مہینوں میں علاقے میں گندم سبزیوں سمیت دیگر زرعی اجناس کی نہ صرف قلت پیدا ہوگئی بلکہ گوشت کے بعد سبزی خریدنا غریب کی بس سے باہر ہوگء انہوں نے کہا کہ زمینداروں کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی اور لوڈشیڈنگ میں اضافے کے بعد زمیندار ایکشن کمیٹی کیسکو کی واجبات ادا نہ کرنے کا اعلان کردیا زمینداروں کو سختی سے تاکید کی گئی کہ وہ اپنی زرعی ٹیوب ویلز کی بجلی واجبات کو ادا نہ کریں اور آئندہ کی سخت احتجاج تحریک کے لئے زمیندار ایکشن کمیٹی کے زمہ داروں کے ساتھ رابطے میں رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں