چمن نادرا حکام کے رویے کے خلاف شہریوں کا احتجاج،روڈ بلاک کردیا

چمن:چمن نادرا حکام کے رویے کے خلاف شہریوں کا احتجاج، ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے روڈ کو بلاک کردیا، ڈی ایس پی پولیس کا مظاہرین اور نادراحکام کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد راستہ ٹریفک کیلئے کھلوادیا۔تفصیلا ت کے مطابق چمن نادراحکام کے خلاف عوام کا احتجاج روڈ کو بلاک کردیا احتجاجی مظاہرین جس کی سربراہی پاکستان مسلم لیگ ق تحصیل چمن کے صدر حمیداللہ کررہے تھے انہوں نے میڈیاکو بتایاکہ ہمارے ساتھ وعدہ کیاگیاتھا کہ چمن نادرا سینٹرکو دو کیاجائے گا جبکہ یہاں پر نادرا حکام عوام کیساتھ بدترین ظلم وزیادتی کررہے ہیں جس میں عوام کو کئی دنوں تک ٹوکن نہیں دیاجارہاہے غریب عوام رل گئے اور ان کو صرف چکر پر چکر دیاجارہاہے احتجاجی مظاہرین نے شدید نعرہ بازی کی اور نادرا مردہ باد کے نعرے لگائے اس موقع پر ڈی ایس پی پولیس سٹی تھانہ نے مظاہرین اور نادرا حکام کے درمیان کامیاب مذاکرات کرائے جس پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ نادرا حکام نے عوام کے مطالبات پر جو ٹوکن عوام کو دیئے جائینگے اگر ٹائم پورا ہوگیا تو اگلے دن رہ جانے والے ٹوکن سے کام کاآغاز کیاجائے گا تاکہ عوامی مشکلات میں کمی ممکن ہوسکے چمن کے شہریوں نے صحافیوں کو بتایاکہ عرصہ دراز سے چمن شہرمیں نادرا کے مسائل موجود ہے جس کو حل کرنے کی بجائے اس میں بتدریج اضافہ ہورہاہے جس کو حل کرنا اعلیٰ حکام کا فرض بنتاہے کیونکہ چمن کے شہریوں کے ساتھ وعدہ کیاگیاتھاکہ خواتین کیلئے علیحدہ نادرا کام شروع کرے گی اور کئی کیبن رکھے گئے جس میں عوام کو سہولیات دی جائے گی مگر حالات وہی کے وہی ہے جبکہ چمن شہرکی آباد ی لاکھوں میں مگر سہولیات نادرا میں صرف چند ہزار افراد کے آبادی پر ہی دیئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں