بلوچستان میں آنے والا دور جمعیت علما اسلام کا ہے، مولانا عبدالواسع

کوئٹہ :جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ بلوچستان میں آنے والا دور جمعیت علما اسلام کا ہے سیاسی اور قبائلی عمائدین کا شمولیت ہمارے لئے اعزاز ہے کرپشن کے نام پر لوگوں کو تذلیل کرنے والوں نے کرپشن میں تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں ان کے دور حکومت میں جو کرپشن ہوئی ہے تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی آنے والے وقت میں عوام ان سے ضرور حساب لیں گے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے ان کی تمام کارکردگی کا پول کھول دیا ہے جمعیت علما اسلام کے کارکن مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن کا دورہ بلوچستان کو کامیاب بنانے میں اپنا کردارادا کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی دفتر میں بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ قائد جمعیت و سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن کا دورہ بلوچستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے قائد کے دورے کے موقع پر سیاسی وقبائلی شخصیات جمعیت علما اسلام میں شمولیت کا اعلان کریں گے جو صوبے کے اعزاز کی بات ہے انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈ حکومت مکمل طو رپر ناکام ہو چکی ہے آئے روز غریب عوام پر پیٹرولیم مصنوعات اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کرکے مہنگائی کے بم گرارہے ہیں جس سے غریب عوام نان شبینہ کے محتاج بن گئے ہیں سلیکٹڈ حکومت نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں انہوں نے کہاکہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے ہر سیاستدان کو چورکہنے اور کرپشن کرپشن کے نعرے لگانے والوں کو ان کی مصنوعی ایمانداری کا آئینہ دکھادیا ہے۔یہ پورا ٹبر، یہ پوری جماعت کرپٹ ہے، اس کی تخلیق کرپشن سے ہوئی ہے، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے ان کی مصنوعی ایمانداری کا بھانڈا پھوڑ دیاہے انہوں نے کہاکہ یہ تاریخ کی سب سے بڑی ناکام، نااہل اور کرپٹ یہ حکومت ثابت ہوچکی ہے، اقتدار کے مزے لوٹنے کے بعد یہ دوبارہ دھاندلی کے منصوبے بنا رہے ہیں، جس طرح یہ خود کھلونا ہیں ملک کی معیشت کو بھی کھلونا بنالیا ہے انہوں نے کارکنوں اور عہدیداروں پر زور دیا کہ مولانا فضل الرحمن کا دورہ بلوچستان کامیاب بنانے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں آنیوالا دور جمعیت علما اسلام ہے انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈ حکومت کو جلد گھر بھیج دیں گے اور عوام کے سامنے احتساب کیلئے پیش کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں